data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ نے اپنی 65 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ سہ ماہی ٹریفک ریکارڈ کرتے ہوئے جولائی سے ستمبر تک 3 ماہ کے دوران 2 کروڑ 42 لاکھ مسافروں کو خوش آمدید کہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.

9 فیصد اضافہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تیسری سہ ماہی کی اس مضبوط کارکردگی کے باعث سال کے پہلے 9ماہ کے دوران مجموعی مسافروں کی تعداد 7 کروڑ ایک لاکھ تک پہنچ گئی جو سالانہ بنیادوں پر 2.1 فیصد اضافہ ہے۔ ستمبر کے اختتام تک ائرپورٹ کا 12 ماہ کی مجموعی ٹریفک 9 کروڑ 38 لاکھ کے نئے ریکارڈ پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی میں ایک لاکھ 15 ہزار پروازیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ جنوری سے ستمبر تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 36 ہزار پروازیں ہوئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.7 فیصد زیادہ ہیں۔ ستمبر کے آخر تک فی طیارہ اوسط 213 مسافر رہے۔دبئی ائرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے بھی بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی جاری ہے۔ ائرپورٹ میں مسافروں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹرمینلز میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔

جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔

یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم