آئندہ سال مون سون رواں سال سے 26 فیصد زیادہ شدید ہوگا، وزیر موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجادی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ سال مون سون رواں سال سے 26 فیصد زیادہ شدید ہوگا۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پریس کانفرنس کی۔

مصدق ملک کا کہنا تھاکہ اگلے سال مون سون سیزن زیادہ شدت سے آئیگا اور 2026 میں مون سون کی شدت 20 سے26 فیصد زیادہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیلاب میں جانی نقصانات سے بچا ہماری سیاست کا محور ہونا چاہیے، اس سال سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، ہمارا نکاسی کا نظام موجودہ موسمی شدت کا مقابلہ نہیں کر پارہا ہے، طویل مدتی حکمت عملی کے تحت 5 سال میں موسمیاتی مطابقت کا حامل انفراسٹرکچر تیار کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آج وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، اجلاس میں ہم آئندہ برس مون سون کے حوالے سے منصوبے لے کر گئے تھے، پہلے مرحلے میں آبی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں تین سال میں نکاسی آب کے نظام کو کشادہ کیا جائے گا، تیسرے مرحلے میں پانچ سال کے اندر نیا انفراسٹرکچر تعمیر کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایاکہ وزیراعظم نے ارلی وارننگ سسٹم کو فوری طور پر مربوط بنانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر تحصیل اور ضلع کی سطح پر ارلی وارننگ سسٹم فعال بنایا جائے گا، سیلاب، فلش فلڈ، نکاسی آب سے سیلاب، کوسٹل تباہی کا مسئلہ وزیراعظم کے سامنے رکھا، وزیراعظم نے اسٹیرٹجی کو منظور کیا جوبند، فلڈگیٹس اور دیگر نقصانات کو فوری 200 دن میں ٹھیک کیا جائے۔ ان کا کہنا تجھاکہ تحصیل ، ڈسٹرک کی سطح پر اے سی ، ڈی سی کے لیول پر اسکرین لگے گی، گھنٹیاں اب اے سی اور ڈی سی کے دفتر میں پہلے بجیں گی پھر اسلام آباد میں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے مشترکہ فوجی مشق پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے مشترکہ فوجی مشق پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع کر دی، نوٹم جاری ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراسا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی گلگت ،فیصل آباد:پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں، افغان وزیر تجارت نئی دہلی پہنچ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلی سال مون سون فیصد زیادہ

پڑھیں:

کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

کراچی:

شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔

شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ