جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیر پورٹ پر مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کرلیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بنوں کے رہائشی ملزم نے کلفٹن برانچ کا جعلی ڈرائیونگ لائسنس پیش کیا، ملزم کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایجنٹ نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس بھی برآمد کیے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جعلی ڈرائیونگ لائسنس ایف ا ئی اے
پڑھیں:
کراچی، ابراہیم حیدری میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار
کراچی:شہر قائد میں ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی علی اکبر شاہ گوٹھ چڑھائی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 27 سالہ فہد کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ۔