Nawaiwaqt:
2025-11-20@11:06:33 GMT

ماہرہ خان کا صبا قمر سے متعلق افواہوں پر مؤقف

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

ماہرہ خان کا صبا قمر سے متعلق افواہوں پر مؤقف

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے اور صبا قمر کے درمیان چپقلش سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ نئی فلم ’نیلوفر‘ کی تشہیر کے دوران فواد خان کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ سے پوچھا گیا کہ میڈیا میں بارہا دونوں کے درمیان ’خاموش دشمنی‘ کا تاثر کیوں دیا جاتا ہے۔ اس پر ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس تاثر میں بالکل بھی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جانب سے کبھی کوئی مخالفت یا رقابت نہیں رہی اور انہیں یہ سوال کئی مرتبہ سننے کو ملا ہے ماہرہ نے صبا قمر کو بے حد باصلاحیت اور مضبوط اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ جب دو کامیاب خواتین ایک ساتھ نظر آئیں تو لوگ خود ساختہ مقابلہ یا دشمنی کی کہانی بنا دیتے ہیں۔ ان کے مطابق اس طرح کی افواہیں غیر ضروری طور پر رقابت کا ماحول پیدا کرتی ہیں۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ اگر دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو یہ نہ صرف ان کی کارکردگی مضبوط کرے گا بلکہ ایک معیار ساز پروجیکٹ بھی سامنے آ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک صبا قمر کے ساتھ کسی مشترکہ پروجیکٹ میں کام نہیں کیا، مگر موقع ملا تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا

 

امریکہ (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے مقبول ترین ایکشن ہیرو ٹام کروز کو بالآخر اُن کے طویل اور شاندار کیریئر کے اعتراف میں پہلا اعزازی آسکر ایوارڈ دے دیا گیا۔ یہ وہ اعزاز ہے جس کا انتظار انہوں نے تقریباً ساڑھے چار دہائیوں تک کیا۔

اتوار کی شام لاس اینجلس میں ہونے والی سالانہ گورنرز ایوارڈز کی پروقار تقریب میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے ٹام کروز کو یہ ٹرافی پیش کی، اور حاضرین نے انہیں ایک منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی۔

63 سالہ اداکار کو اپنے پورے کیریئر میں بہترین اداکاری کے لیے چار بار نامزدگیاں ملیں لیکن وہ کبھی آسکر جیت نہ سکے۔ اس بار بھی انہیں کسی فلمی کردار پر ایوارڈ نہیں ملا، بلکہ ان کی مجموعی خدمات، اثر انگیزی اور سینما میں غیر معمولی شراکت کے احترام میں یہ اعزاز دیا گیا۔

ٹرافی وصول کرتے ہوئے ٹام کروز نے مسکراتے ہوئے کہا ’’فلمیں بنانا صرف میرا کام نہیں، یہ میرا وجود ہے۔‘‘

انہوں نے اپنے فلمی سفر کے دوران ساتھ رہنے والے تمام ہدایتکاروں، فنکاروں اور ساتھی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سال اعزازی آسکر پانے والوں میں ٹام کروز کے ساتھ مزید نام بھی شامل رہے، جن میں مشہور کوریوگرافر ڈیبی ایلن، ویژنری پروڈکشن ڈیزائنر وین تھامس اور معروف گلوکارہ ڈولی پارٹن شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی سے متعلق رپورٹ جاری
  • صبا قمر اور ماہرہ خان کی دشمنی، اداکارہ کا بیان سامنے آگیا
  • لال قلعہ دھماکے میں ہلاک کشمیری نوجوان سرینگر میں سپرد خاک
  • ماہرہ خان کو دیکھ کر نوجوان جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، ویڈیو وائرل
  • ’ظہران ممدانی بھارتیوں سے نفرت کرتے ہیں‘، ٹرمپ جونیئر کا نیویارک شہر کے منتخب میئر سے متعلق دعویٰ
  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • فواد اور ماہرہ خان نے ’’نیلوفر‘‘ سے امیدیں باندھ لیں
  • ماہرہ خان نے دادی یا نانی کے ساتھ ملائی والی چائے پینے اور پراٹھا کھانے کا مشورہ کیوں دیا؟