Jasarat News:
2026-06-03@03:32:58 GMT

میپل لیف سیمنٹ کی پایونیر کے حصص کی خریداری پرغور

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

میپل لیف سیمنٹ کی پایونیر کے حصص کی خریداری پرغور

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا کہ وہ پایونیر سیمنٹ لمیٹڈ کے حصص خریدنے پر غور کر رہی ہے۔کمپنی کے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 13 نومبر 2025 کو اپنی میٹنگ میں پایونیئر سیمنٹ کے حصص کے ممکنہ حصول پر غور کیا جو تجارتی شرائط کی حتمی منظوری، ڈیو ڈیلیجنس کی تکمیل، حتمی معاہدوں کا نفاذ، عوامی پیشکش اور ریگولیٹری منظوریوں کی مشروط تکمیل پر مبنی ہے۔تاہم کمپنی نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ کتنے حصص خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔نوٹس کے مطابق نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کو منیجر آف دا آفر مقرر کیا گیا ہے اور اسے ایم ایل سی ایف کی جانب سے عوامی اعلان اور پیشکش کے تمام قانونی و پروسیجرل تقاضے پورے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کو 1960 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ کمپنی سیمنٹ کی تیاری اور فروخت کے کاروبار میں سرگرم ہے اور مقامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ افغانستان، مشرق وسطیٰ اور دیگر افریقی ممالک کو بھی برآمدات کرتی ہے۔ کمپنی کی ہولڈنگ کمپنی کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ہے۔دریں اثنا پایونیئر سیمنٹ لمیٹڈ کو 1986 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا۔ کمپنی کے پلانٹس پنجاب میں واقع ہیں اور اس کے پاس تین پروڈکشن لائنز ہیں جہاں یہ سیمنٹ تیار اور فروخت کرتی ہے۔ کمپنی نے اپنی پیداوار کا آغاز روزانہ 2,000 ٹن کی صلاحیت کے ساتھ کیا تھا۔ علاوہ ازیں، کمپنی نے 12 میگاواٹ ویسٹ ہیٹ ریکوری پاور پلانٹ اور 24 میگاواٹ کوئلے کا پاور پلانٹ میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کمپنی کے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ