Jasarat News:
2025-11-14@01:33:51 GMT

ایک تولہ سونا 8300، دس گرام 7116 روپے مہنگا

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

ایک تولہ سونا 8300، دس گرام 7116 روپے مہنگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)ملک بھر میں جمعرات کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 83 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4207 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے کے ہوشربا اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7116 روپے بڑھ کر 3لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 228 روپے کے بڑے اضافے سے 5 ہزار 662 روپے ہوگئی۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور؛ قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 59ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 134ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 900روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 35ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 065روپے بڑھ کر 3لاکھ 73ہزار 595روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
  • پاکستان میں فی تولہ سونا مزید 8300 روپے مہنگا، نئی قیمت نے ہوش اُڑا دیے
  • سونے کی قیمت میں 8 ہزار سے زائدکا بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
  • فی تولہ سونا ایک ہزارروپےسستا ،4 لاکھ 34 ہزار762 روپےکاہوگیا
  • سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور؛ قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ