لال قلعہ دھماکے میں ہلاک کشمیری نوجوان سرینگر میں سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
میاں مہر علی نے کشمیری باشندوں کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری کشمیری قوم کو سزا نہیں دی جانی چاہئے کیونکہ کشمیری قوم دہشتگردی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے لال قلعے میں 10 نومبر کو بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے کشمیری نوجوان کی جسد خاکی آج وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع پہنچائی گئی جہاں مرحوم کو آبائی علاقہ بابا نگری، وانگتھ میں پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔ مرحوم کی آخری رسومات میں سینکڑوں مقامی شہریوں نے شرکت کی۔ دہلی بم دھماکے میں فوت ہونے والوں میں بلال احمد سنگو بھی شامل تھے۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان برسوں سے دہلی میں مزدوری کرکے اپنے اور اہل خانہ کے لئے نان شبینہ کا انتظام کر رہا تھا۔ آج صبح بلال کی جسد خاکی بابا نگری، گاندربل پہنچائی گئی جہاں اسے پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
بلال احمد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 10 نومبر کو ہوئے دھماکے کے بعد سے ان کا کا بلال کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور وہ اس کی عافیت کے حوالہ سے کافی پریشان تھے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ تصویر وائرل ہونے کے بعد ہی وہ بلال کی شناخت کر پائے اور اس کی اطلاع انہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن کو دی۔ مقامی باشندوں نے حکام سے متوفی کے اہل خانہ کی امداد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادھر کنگن کی ممبر اسمبلی میاں مہر علی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔
بعد ازاں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ دلسوز واقعے میں بلال احمد فوت ہوگیا اور لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ دہشتگردی کے متاثر سبھی ہیں اور خاص طور پر کشمیری قوم بھی۔ انہوں نے کشمیری باشندوں کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اس حوالہ سے واضح کیا ہے کہ پوری کشمیری قوم کو سزا نہیں دی جانی چاہیئے کیونکہ کشمیری قوم دہشت گردی نہیں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
دہشتگردی، مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، محسن نقوی: پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین، قائم مقام امریکی سفیر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا۔ حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کئے جا چکے ہیں جبکہ سہولت کار بھی گرفتار ہیں۔ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ نیٹلی بیکر نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں کو سراہا۔