اسلام آباد:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسلامی بینکوں کی جانب سے خواتین اسٹاف کے لیے عبایہ لازمی قرار دینے کے خلاف اسٹیٹ بینک کو کارروائی کی ہدایت کردی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے صدارتی احکامات نہ ماننے کا معاملہ زیر غور آیا۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ فیڈرل ٹیکس محتسب کئی ٹیکس معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا قانون میں واضح ہے کہ کن معاملات میں ٹیکس محتسب مداخلت نہیں کرسکتا، کمیٹی نے اپنی سفارشات دے دی ان پر عمل درآمد ہو جائے گا۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ اس معاملے میں ایف ٹی او مداخلت نہیں کر سکتا تھا اس  فیصلے کو نظرثانی کیلئے دوبارہ صدر مملکت کے پاس بھیجا جائے۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ صدر کے پاس فیصلے کا اختیار ہے اگر ایف ٹی او کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں بھی ہے تو صدر کے پاس اختیار ہے۔

نمائندہ صدر آفس نے کہا کہ صدر نے کلاسیفیکیشن کے بارے فیصلہ نہیں دیا، انھوں نے فرد کو ریلیف دیا ہے ماضی میں کئی افراد کو صدر مملکت کی طرف سے استثناء دیا گیا ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیٹی کا موقف ہے کہ صدر مملکت کے احکامات پر عمل درآمد کیا جائے۔

کمیٹی کو سینیٹر زرقا سہروردی نے بتایا کہ اسلامی بینکوں نے خواتین اسٹاف کے لیے عبایا لازمی کر دیا ہے۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اس پر وضاحت دے کہ بینک کس طرح یہ  شرط کس طرح عائد کر سکتے ہیں؟

نمائندہ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بھی یہ چیز نوٹ کی ہے ایسا سارے اسلامی بینکوں میں نہیں ہے البتہ کچھ میں ایسا کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو اس قسم کی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بینکوں کو زبردستی عبایا پہنانے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک ہدایات جاری کرے، شلوار قمیص اور دوپٹہ بہترین اسلامی لباس ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ یہ اسلامی بینکوں کی مارکیٹنگ کا طریقہ کار ہے۔

چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری صرف نام کی اسلامی ہے باقی سارا طریقہ کار پرانا والا ہے، اسٹیٹ بینک ہدایات جاری کرے ورنہ ایسے بینکوں کو کمیٹی میں طلب کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلیم مانڈوی والا اسلامی بینکوں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کے پاس

پڑھیں:

گلگت، کارکنوں کی گرفتاری پر عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بہت سے کارکنوں کو بے جا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت ہونے نہیں دی جا رہی، یہاں جنگل کا قانون ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف اگلے جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بہت سے کارکنوں کو بے جا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت ہونے نہیں دی جا رہی، یہاں جنگل کا قانون ہے، انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز گھڑی باغ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس مظاہرے میں شریک ہوں اور بے جا گرفتاریوں کیخلاف آواز بلند کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی بینکنگ کے نام پر زیادہ سود لیا جا رہا ہے: سلیم مانڈوی والا
  • ٹی ایل پی کیخلاف ملک بھر میں کارروائی کیلیے وفاق سے درخواست کافیصلہ
  • اجتماع عام کیلیے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر استقبالیہ کیمپ قائم
  • گلگت، کارکنوں کی گرفتاری پر عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا
  • چوہے کھا کر ایک ماہ میں 14 کلو وزن کم کرنے والی خاتون نے دنگ کر دینے والا چیلنج مکمل کر لیا
  • مظفرگڑھ: خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی، متاثرہ خاتون کو مقدمہ واپس لینے کی دھمکیاں
  • بھارت سے آنے والے یاتریوں سے 10 لاکھ سے زاید کرایہ وصولی کا انکشاف
  • بینک ڈپازٹ کیلئے خریدے جانیوالے زرمبادلہ کیلئے بینک کے ذریعے ادائیگی کی شرط عائد
  • اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179 ملین ڈالر ریکارڈ ، اسٹیٹ بینک