چیئرمین سی ڈی اے سے پنجاب مینجمنٹ سروسز کے پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پنجاب کے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران و فیکلٹی نے منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پنجاب صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ ظفر اقبال نے پی ایم ایس افسران کو سی ڈی اے کے انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دی۔ افسران کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان اور زوننگ ریگولیشنز کے نفاذ اور شہری منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

اسی طرح انکو اسلام آباد کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔شرکا کے سوالات کے جوابات میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا اسلام آباد میں پانی کی بچت اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں اسلام آباد واٹر ایجنسی کا قیام شہر میں واٹر اور سیوریج سے متعلق مسائل کیساتھ آبی وسائل کے بہتر انتظام کیلئے کیا گیا ہے۔ اسلام میں موجودہ آبی وسائل کے بہتر انتظامات اور مسائل کے حل کیلئے بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ ملکر مختلف منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اراضی کے مسائل کو حل اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے جدید نظام اور سائنٹفک لینڈ فل سائٹ کے قیام کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ میگا پراجیکٹس انٹرچینجز اور انڈر پاسز کی تعمیر سے قبل ان منصوبوں کا ماحولیاتی اثرات کیلئے انوائرمنٹ ایپمکٹ اسسمنٹ اور فزیبلٹی سٹڈی کے بعد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف منصوبوں کو نہ صرف ماحول دوست بنایا جا رہا ہے بلکہ کاربن کریڈٹ کے حصول کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نئے سیکٹرز کی لانچنگ اور ان میں ترقیاتی کاموں میں تیزی کیساتھ پرانے سیکٹرز کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اسی طرح شہر میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم بھی متعارف کروایا جارہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تمام منصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو شہر کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش پر صرف کیا جائیگا۔ اس موقع پر ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ نے شرکا کو بتایا کہ بارش کے پانی کو زیر زمین منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100 بڑے ریچارج ویلز بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پانی کو محفوظ کرنے کیلئے 20 بڑے واٹر ٹینکز بنائے جائیں گے۔ ممبر پلاننگ نے مزید کہا کہ اسلام آباد شہر کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں چلنے والی 4 میٹرو بس روٹس اور ماحول دوست 160 الیکٹرک بس فیڈر روٹس شامل ہیں۔بریفنگ کے اختتام پر صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے فیکلٹی کو سی ڈی اے کی جانب سے یادگاریں شیلڈ اور چیئرمین سی ڈی اے نے فیکلٹی اور شرکا کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر عمران خان کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں سی ڈی اے ملازمین کے ہاوس رینٹ سیلنگ میں 85فی صد اضافے کی منظوری اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات کلاوڈ فلیئر سسٹم میں خرابی کے باعث ٹوئٹر اور چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد ویب سائٹس ڈائون TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مینجمنٹ سروسز کے چیئرمین سی ڈی اے

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات