اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ‘سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے دورے اور ہمیشہ کرکٹ کے کھیل کی حمایت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ’۔

انہوں نے کہا کہ ‘کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں، آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے’۔

سری لنکا کی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی دو طرفہ سیریز اور تین ملکی ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہے، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹی20 سیریز کھیلی جائے گی، جس کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارتی ہتھکنڈے ناکام، سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ  پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ہتھکنڈے ناکا م ہوگئے ‘پاکستان کرکٹ بورڈ کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجرکا بیان سامنے آیا تھا کہ کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی یا سپورٹنگ سٹاف دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو متبادل کا انتظام کیا جائیگا تاکہ دورہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن کھلاڑیوں کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ون آن ون ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔انہوںنے کہا کہ ٹیم اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر جاری پیغامِ میں کہا کہ سری لنکا ٹیم کا دورہ جاری رکھنے پر انکا شکر گزار ہوں۔ دوسرا ون ڈے میچ ری شیڈول کر دیا گیاہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 14نومبر کو ہوگاپاکستان‘ سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے ۔آج ہونے والا میچ اب کل جمعہ کو ہو گا۔تیسرا ون ڈے میچ 16نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔پاکستان میں سیریز رکوانے کے بھارتی ہتھکنڈ ے ناکام ہوگئے ۔ بھارت نے افغان پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں خود کش حملہ کرایا تاکہ سیریز ختم ہواور پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ جاری نہ رہ سکے ۔ سری لنکن ٹیم منیجر نے کہا کہ کوئی کھلاڑی وطن واپس نہیںجارہا ‘تمام کھلاڑی سیریز کھیلیں گے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ ‘وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بھی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان جاری رکھنے پر شکریہ کا اظہار کیا ہے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل
  • بھارتی ہتھکنڈے ناکام، سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ  پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ
  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل
  • خواجہ آصف اور عطااللہ تارڑ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر
  • سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان
  • شکریہ سری لنکا! دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی
  • سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جا رہی ہے : ترجمان سری لنکا کرکٹ ٹیم
  • سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپسی کا عندیہ دے دیا
  • جنوبی افریقا کے بعد شاہین لنکن شیروں پر جھپٹنے کو تیار، پہلا ون ڈے آج ہوگا