سندھ میں ڈینگی قابو سے باہر، 24 گھنٹوں میں 4 اموات اور 1192 نئے کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ میں ڈینگی وائرس نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی سے اموات کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں ایک ہزار 192 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں کراچی میں 642 اور حیدرآباد میں 550 متاثرین شامل ہیں۔ اس طرح رواں سال کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 10 ہزار 502 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں 227 جبکہ نجی اسپتالوں میں 212 مریض زیر علاج ہیں، کراچی میں ڈینگی کے لیے 257 سرکاری اور 195 نجی بستر مختص کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی کی 37 لیبارٹریز میں ڈینگی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے جن میں 12 سرکاری اور 25 نجی شامل ہیں، جبکہ حیدرآباد میں 18 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں، جن میں سے 7 سرکاری اور 11 نجی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں 3 سالہ بچی، بدین میں 6 سالہ بچہ، جبکہ کراچی میں 11 سالہ بچہ اور 30 سالہ خاتون ڈینگی کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ڈینگی
پڑھیں:
نالہ متاثرین کاسپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر نالہ متاثرین نے دوسرے روز بھی آبادکاری کے مطالبے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں بزرگ شہریوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود سندھ حکومت نے آج تک متاثرین کی رہائش کے حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ برس سے بے گھر ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ سپریم کورٹ میں فوری سماعت کے لیے درخواست بھی دائر کر رکھی ہے مگر کیس تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جارہا۔ نالہ متاثرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے اور حکومت سندھ متاثرین کی فوری آبادکاری کے لیے اقدامات کرے۔