سندھ :ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
سندھ میں ڈینگی کا مرض تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے.محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں ایک ہزار 192 کیسز مثبت آئے جن میں سے کراچی میں 642 اور حیدرآباد میں 550 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال صوبہ سندھ میں ڈینگی کے 10 ہزار 502 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں 227 اور نجی ہسپتالوں میں 212 مریض زیر علاج ہیں اسی طرح کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لیے 257 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 195 بستر مختص کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 37 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں جن میں سے 12 سرکاری اور 25 نجی لیبارٹریز ہیں، حیدرآباد میں ڈینگی ٹیسٹنگ کے لیے 18 لیبارٹریز ہیں جن میں سے 7 سرکاری اور 11 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔زشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہسپتالوں میں میں ڈینگی کے مطابق سندھ کے
پڑھیں:
حیدرآباد: ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک لیبارٹری میں بچے کا خون ٹیسٹ کیلیے سیمپل لیا جارہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-1-1