راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملے تاحال نہ رک سکے، شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 31 مریض زیر علاج ہیں، تاہم ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کسی قسم کی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔

رواں سال 2025 کے دوران اب تک 21 ہزار 440 مریضوں کی اسکریننگ کی جاچکی ہے، جبکہ موجودہ سیزن میں 1409 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر جواد کے مطابق انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت ویکٹر سرویلنس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 1361 ٹیموں نے اب تک 62 لاکھ 73 ہزار 989 گھروں کی چیکنگ مکمل کرلی ہے، جن میں سے 2 لاکھ 4 ہزار 641 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ رواں سال 2025 میں اب تک 17 لاکھ 94 ہزار 718 مقامات کو چیک کیا گیا، جن میں سے 2 لاکھ 32 ہزار 874 جگہوں پر لاروا برآمد ہوا۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی کے مطابق اب تک 4764 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ 1923 مقامات سیل کیے گئے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر جواد کے مطابق 3657 چالان کیے جاچکے ہیں اور 11 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں ڈینگی کے مطابق

پڑھیں:

پنجاب میں قبل از وقت کھلنے والے تعلیمی اداروں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے موسمِ سرما کے پیشِ نظر اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت کوئی بھی سرکاری یا نجی اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں کھول سکے گا۔ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہدایات 3 نومبر 2025 سے 31 جنوری 2026 تک نافذالعمل رہیں گی۔ صوبائی حکومت کے ’ونٹر ایڈجسٹمنٹ پلان‘ کا مقصد شدید سرد موسم میں طلبا، والدین اور اساتذہ کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسکولوں میں قرآن اور اسلامیات کی تعلیم لازمی قرار دینے سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری

نئے شیڈول کے مطابق، سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعے کے روز کلاسز 12:30 بجے ختم ہوں گی۔ ڈبل شفٹ اسکولوں کے لیے صبح کی شفٹ کا دورانیہ بھی یہی رکھا گیا ہے، یعنی پیر سے جمعرات تک 8:45 سے 1:30 بجے تک اور جمعے کے روز 8:45 سے 12:30 بجے تک۔

دوپہر یا شام کی شفٹ پیر سے جمعرات تک 1:00 بجے سے 4:00 بجے تک، جبکہ جمعے کے روز 2:00 بجے سے 4:00 بجے تک جاری رہے گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ بچوں کی صحت کے تحفظ اور سرد موسم میں تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکول تعلیمی ادارے جرمانہ کالج

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے تیز، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ
  • ماحولیاتی تبدیلیوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ
  • پنجاب میں شفاف منصوبے اور فلاحی اقدامات جاری ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں قبل از وقت کھلنے والے تعلیمی اداروں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی
  • اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
  • سوڈان میں قیامت خیز جنگ, والدین کے سامنے بچے قتل
  • پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے، سید مصطفی کمال
  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ