روزانہ کھیرا کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کھیرا ایک تازگی بخش اور کم کیلوریز والا غذائی جزو ہے جو اپنی غذائیت، اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت بخش خصوصیات کے باعث انسانی جسم کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے، یہ نہ صرف خون میں شکر کی مقدار متوازن رکھنے اور قبض سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے بلکہ وزن کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی مؤثر غذا ہے۔
امریکی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کے مطابق کھیرے میں کیلوریز کم مگر ضروری وٹامنز اور معدنیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ایک درمیانے سائز (تقریباً 301 گرام) کے چھلکے سمیت کھیرے میں صرف 45 کیلوریز، 0.
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیرے کا 96 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، لہٰذا اسے چھلکے سمیت کھانا بہتر ہے کیونکہ چھلکا اتارنے سے فائبر اور چند وٹامنز کی مقدار میں کمی آ جاتی ہے۔ کھیرے میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کو بے اثر کرتے ہیں جو جسم میں آکسیڈیٹیو دباؤ پیدا کر کے کینسر، دل کے امراض اور دیگر دائمی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
کھیرے میں موجود فلیوونائڈز اور ٹیننز ان نقصان دہ اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پانی کی وافر مقدار جسم کے درجہ حرارت، فضلے کے اخراج اور غذائی اجزاء کی ترسیل کے لیے ضروری ہے، اور کھیرے جیسے پانی سے بھرپور پھل و سبزیاں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کرنے سے وزن میں کمی، شوگر کی سطح میں بہتری اور نظامِ ہضم کی مضبوطی میں مدد ملتی ہے۔ اس میں موجود پیکٹین فائبر آنتوں کی حرکت کو باقاعدہ رکھتا ہے اور فائدہ مند بیکٹیریا کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔
جلد کے لیے بھی کھیرے کے فوائد نمایاں ہیں — یہ جلد کو ہائیڈریٹ کر کے جھریوں اور آنکھوں کی سوجن میں کمی لاتا ہے۔ تاہم ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ جلد پر استعمال سے قبل کسی چھوٹے حصے پر اس کا تجربہ ضرور کر لیا جائے تاکہ کسی ممکنہ جلن سے بچا جا سکے۔
یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کے مطابق چھلکے سمیت 100 گرام کھیرے میں تقریباً 24 مائیکروگرام وٹامن K موجود ہوتا ہے، جو خون کے جمنے اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بالغ خواتین روزانہ 90 مائیکروگرام اور مرد 120 مائیکروگرام وٹامن K کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ جسمانی توازن اور ہڈیوں کی صحت برقرار رکھی جا سکے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپین کی ایمبیسی میں قاضی فائز عیسیٰ کھانے کے دوران ڈاکٹر مصدق ملک سے کیوں الجھے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایکس پر بیان جاری کر تے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ ہسپتانیہ کی ایمبیسی میں کھانے کے دوران سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک خاتون ’ رائینا سعید ‘ کی بحالی کیلئے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے الجھ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھا کہ رائینا سعید وہی خاتون ہیں جو فائز عیسیٰ کے سامنے پٹیشنر تھیں اور مونال ریسٹورنٹ بند کروانے کیلئے فائز عیسیٰ نے ان کا کیس اپنے پاس لگایا، کسی بھی مہذب ملک میں ایسے جج کے خلاف سخت کارروائی ہو اور اس کی پنشن اور سہولیات ضبط کرکی جائیں کہ آپ نے کیسے اپنے جاننے والے کا مقدمہ اپنے پاس لگایا تا کہ اسے ریلیف دے سکیں ، لیکن پاکستان میں ایسے مہروں کو تحفظ دیا جاتا ہے، مصدق ملک دھیمے آدمی ہیں لیکن وہ دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں اور یہی انھوں نے پھر ثابت کیا۔
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
سپین کی ایمبیسی میں کھانے کے دوران قاضی فائز عیسیٰ ایک خاتون رائینا سعید کی بحالی کیلئے وفاقی وزیرڈاکٹر مصدق ملک سے الجھ پڑے یہی خاتون فائز عیسیٰ کے سامنے پٹیشنر تھیں اور مونالُ ریسٹورنٹ بند کروانے کیلئے فائز عیسیٰ نے ان کا کیس اپنے پاس لگایا، کسی بھی مۂذب ملک میں ایسے جج کے…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 29, 2025مزید :