معاشی ترقی کے لیے حکومت بھرپور کوششیں کر رہی ہے: قیصر احمد شیخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے بے پناہ امکانات رکھتا ہے، جس کی بنیاد اس کا اسٹریٹجک جغرافیائی محلِ وقوع اور قدرتی وسائل کی فراوانی ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح، پائیدار نتائج حاصل کرینگے: شافع حسین
لاہور (کامرس رپورٹر) انڈسٹریل اسٹیٹس میں رینٹل پالیسی کے تحت صنعتی پلاٹس کم قیمت پر دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے گارمنٹ سٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے اور فری زون میں مشینری امپورٹ زیرو ریٹڈ کر دی گئی ہے۔ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پائیدار نتائج حاصل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین لاہور چیمبر میں خطاب کے موقع پر کیا۔ صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے انکا استقبال کیا جبکہ سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، نائب صدر خرم لودھی، سابق صدور میاں انجم نثار اور سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، ظفر محمود چوہدری سمیت ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے کہا انہیں وزارت سنبھالے دو سال ہو چکے اس دوران صنعتی زونز میں نمایاں اصلاحات کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ای زیز میں ایسے 90 فیصد پلاٹس کینسل کیے گئے جو طویل عرصے سے خالی پڑے تھے۔ دو سال میں پروڈکشن نہ ہونے پر پلاٹس فوری منسوخ کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شیخوپورہ، وہاڑی، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں صنعتی زونز کی توسیع اور نئی انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کی جا رہی ہیں۔