شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن ِ اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 20 سے زائد جھونپڑیاں مکمل طور پر جل کر راکھ بن گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی دو فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کیے گئے جنہوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران جھلس کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ایوب کے نام سے کی گئی ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق آگ اچانک لگی جس کے باعث رہائشیوں میں بھگدڑ مچ گئی، لوگ اپنی جان بچانے کے لیے جھونپڑیوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کئی افراد اپنی قیمتی اشیاء اور سامان نہ نکال سکے۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم فائر بریگیڈ اور پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شارٹ سرکٹ یا مٹی کے تیل سے جلنے والے چولہوں کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی یونیورسٹی کے قریب جھاڑیوں میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے 1 شخص جاں بحق
کراچی یونیورسٹی کے عقب میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے عقب میں واقع گلشن نور کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگی اور خشک پتوں کی وجہ سے یہ تیزی سے پھیل گئی۔
آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے کئی فٹ بلند اور دور دور سے نظر آرہے تھے جبکہ جھاڑیوں کے قریب جگیاں بھی بنی ہوئیں تھیں۔
ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ہنگامی اقدامات کر کے جگیوں سے آبادی کے انخلا کو یقینی بنایا جبکہ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ بجھانے کیلیے اقدامات کیے۔
ہوا کی وجہ سے آگ کراچی یونیورسٹی کی اسٹاف کالونی تک پھیلی جس کی وجہ سے چند گھر متاثر بھی ہوئے جبکہ قریب میں موجود قبرستان تک بھی اس کے شعلے پہنچے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رفیق ولد محمد شریف عمر 52سال سے ہوئی۔
اس کے علاوہ دھوئیں کی وجہ سے دو لوگوں کی حالت غیر ہوئی جنہیں فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
 پاکستان میں اسموگ کے زراعت پر اثرات  اور ممکنہ حل
پاکستان میں اسموگ کے زراعت پر اثرات  اور ممکنہ حل