ترکیہ میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ، 3 عمارتیں منہدم، متعدد افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
ترکیہ کے مغربی حصے میں پیر کی شب آنے والے شدید زلزلے سے پہلے سے متاثرہ کم از کم 3 عمارتیں منہدم ہو گئیں، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ترک انتظامیہ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز صوبہ بلیق اسیر کے قصبے سندرگی میں تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 48 منٹ پر 5.
یہ بھی پڑھیے: ترکیہ زلزلہ: دہشت ناک آفٹرشاکس کا سلسلہ تاحال جاری
زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، منیسا اور ازمیر سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق سندرگی میں 3 غیرآباد عمارتیں اور ایک دو منزلہ دکان زمین بوس ہو گئیں۔ یہ تمام عمارتیں پہلے آنے والے زلزلے میں پہلے ہی متاثر ہو چکی تھیں۔
صوبائی گورنر اسماعیل اوستاؤغلو کے مطابق خوف کے باعث بھاگنے کے دوران 22 افراد زخمی ہوئے، تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
سندرگی کے ضلعی منتظم دوغوکان کویونجو نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی، تاہم جائزہ کا عمل جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
TURKEY EARTQUACK ترکیہ زلزلہ عمارات
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترکیہ زلزلہ عمارات کے مطابق
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔