ترکیہ کے مغربی حصے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلےکی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز  بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ گہرائی تقریبا 6 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور  ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے رپورٹس کے مطابق سندرگی میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

یاد رہے کہ اگست میں اسی علاقے میں 6.

1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے جبک اس سے قبل ترکیہ میں 2023  میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 55 ہزار  سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری؛ ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

رواں برس 2025 کے لیے آرٹن کیپیٹل نے عالمی پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا جس میں دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کے حامل ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

عالی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سال بھی ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جس کے شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔

جس کا مطلب ہے کہ اس ملک کے شہریوں کو حد درجہ قانون پسند اور پُرامن قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس انفرادی قابلیت نے مسلم ملک کو سرفہرست بنادیا۔

پہلے نمبر پر آنے والا یہ مسلم ملک متحدہ عرب امارات ہے جس کے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، معاشی استحکام اور مربوط سفارتی تعلقات نے مسلسل ساتویں برس بھی اعزاز برقرار رکھنے میں مدد دی۔

کورونا کی وبا میں بھی جب سخت احتیاطی تدابیر کے باعث متعدد ممالک کے پاسپورٹس کو کمزور کردیا تھا متحدہ عرب امارات پر اس کے اثرات معمولی تھے۔

اس فہرست میں سنگاپور نے حیران کن طور پر 30 ویں نمبر سے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر جگہ بنائی جہاں وہ اسپین کے ساتھ مشترکہ طور پر کھڑا ہے۔

ان دونوں ملکوں کے شہری 175 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر 10 ممالک مشترکہ طور پر ہیں جن کے شہریوں کو 174 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل ہے۔

اسی طرح درجہ بہ درجہ دیگر ممالک کا نمبر آتا ہے سب سے کمزور پاسپورٹ میں بالترتیب  افغانستان، شام اور عراق ہیں جس کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ صرف 45 ممالک میں ویزا فری سفر کیا جا سکتا ہے۔

اس کے برعکس یمن، بنگلا دیش، شمالی کوریا، فلسطین اور اریٹیریا نے بھی اپنی پوزیشن کو کافی بہتر کیا ہے۔ بھارت کا نمبر 69 واں ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • تھائی وزیراعظم نے کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کر دی
  • جاپان میں 6.7 شدت کا ایک اور زلزلہ، سونامی ایڈوائزری جاری
  • بلوچستان: ژوب میں پہاڑوں پر آگ لگنے سے جنگلات کو شدید نقصان
  • بالاکوٹ، وادی کاغان میں خوفناک آتشزدگی، 7 مکانات جل کر راکھ، کروڑوں کا نقصان
  • نیب کی اصلاح پسند پالیسی سے لوگوں میں خوف و ہراس ختم ہوا: ایاز صادق
  • حیدرآباد:انتظامیہ کی نااہلی اورغفلت کے باعث شہر کی ایک مصروف سڑک ناقابل استعمال ہوچکی ہے، شہریوں کو گزرنے میں شدید پریشانی کاسامنا
  • یو اے ای ساتویں سال بھی دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک قرار
  • دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری؛ ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • چوہدری اسلم کی بیوہ کا بھارتی فلم ’دھریندر‘ پر شدید ردعمل
  • کراچی ایئرپورٹ پر نیولے کے سیر سپاٹے، مسافروں، عملے میں خوف و ہراس