دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری؛ ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
رواں برس 2025 کے لیے آرٹن کیپیٹل نے عالمی پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا جس میں دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کے حامل ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
عالی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سال بھی ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جس کے شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔
جس کا مطلب ہے کہ اس ملک کے شہریوں کو حد درجہ قانون پسند اور پُرامن قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس انفرادی قابلیت نے مسلم ملک کو سرفہرست بنادیا۔
پہلے نمبر پر آنے والا یہ مسلم ملک متحدہ عرب امارات ہے جس کے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، معاشی استحکام اور مربوط سفارتی تعلقات نے مسلسل ساتویں برس بھی اعزاز برقرار رکھنے میں مدد دی۔
کورونا کی وبا میں بھی جب سخت احتیاطی تدابیر کے باعث متعدد ممالک کے پاسپورٹس کو کمزور کردیا تھا متحدہ عرب امارات پر اس کے اثرات معمولی تھے۔
اس فہرست میں سنگاپور نے حیران کن طور پر 30 ویں نمبر سے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر جگہ بنائی جہاں وہ اسپین کے ساتھ مشترکہ طور پر کھڑا ہے۔
ان دونوں ملکوں کے شہری 175 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر 10 ممالک مشترکہ طور پر ہیں جن کے شہریوں کو 174 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل ہے۔
اسی طرح درجہ بہ درجہ دیگر ممالک کا نمبر آتا ہے سب سے کمزور پاسپورٹ میں بالترتیب افغانستان، شام اور عراق ہیں جس کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ صرف 45 ممالک میں ویزا فری سفر کیا جا سکتا ہے۔
اس کے برعکس یمن، بنگلا دیش، شمالی کوریا، فلسطین اور اریٹیریا نے بھی اپنی پوزیشن کو کافی بہتر کیا ہے۔ بھارت کا نمبر 69 واں ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسلم ملک
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔
متاثرین کے وکیل کا کہنا تھا کہ کچی آبادی میں ہزاروں افراد رہائش پذیر ہیں، کچی آبادی بری امام کا علاقہ ہے جو 1960 سے قائم ہے، کبچی آبادیوں سے متعلق سپریم کورٹ نے میکنزم بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
وکیل نے بتایا کہ مسلم کالونی میں نور پور اور بری امام کا علاقہ شامل ہے، سی ڈی اے بغیر آگاہی بغیر نوٹس کے گھروں کو منہدم کر رہا ہے، سی ڈی اے کا آپریشن بلا جواز ہے عدالت آپریشن روکنے کے احکامات دے۔
عدالت نے سی ڈی اے کو آپریشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشں کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا الیکشں کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر چورگیٹ توڑ کر چاندی لے اڑے قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوبارہ شادی کی خبریں زیر گردش، دلہن کون ہیں؟ یورپی یونین کا پاکستان کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ تعاون جاری رکھنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم