جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات ورثا کا آئینی حق ہے،مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات ورثا کا آئینی حق ہے،مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثا کا آئینی حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثا کا آئینی حق ہے۔ ملک میں اس وقت جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اس وقت ملک ملکی معیشت اور حالات کسی بھی انتشار کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی امریکا کا ریکوڈک میں 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری مہنگے کپڑے، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر حماس کا اسرائیل پر حملوں میں کمی پر مشروط آمادگی مگر غیر مسلح ہونے سے صاف انکار
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات مولانا فضل الرحمان ورثا کا آئینی حق ہے
پڑھیں:
خلیل الرحمان قمر ویڈیو کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
مقدمہ مدعی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خلیل الرحمان قمر ویڈیو کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں ضمانت خارج کی۔
ملزمہ پر خلیل الرحمان قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔