چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے کمبوڈیا کے سینئر وزیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملائیشیا کے دورے کے دوران تیسرے گلوبل مسلم بزنس فورم کے موقع پر رائل گورنمنٹ آف کمبوڈیا کے سینئر وزیر برائے خصوصی امور عالی نیک اوکھنا داتوک ڈاکٹر اوتھسمن حسن سے کوالالمپور میں سائیڈ لائن ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے معاشی روابط، سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ اور پارلیمانی تعاون کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اجتماع عام میں بھرپور تعاون پر جماعت اسلامی لاہور انتظامیہ کی مشکور
لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کاظمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران لیاقت بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کا جماعت اسلامی کے حالیہ اجتماع عام میں انتظامات اور تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں تمام سرکاری محکموں نے بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو شیلڈ بھی پیش کی۔
ملاقات کے موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ، ناظم مالیات نذیر احمد جنجوعہ، نائب امیر لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، احمد سلمان بلوچ، محمود الاحد اور ملک محمد الیاس بھی موجود تھے۔