کرپٹو کرنسی کے سب سے بااعتماد ایکسچینج کے حوالے سے مشہور عالمی شہرت یافتہ فرم بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا جسے بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔
بائنانس کے وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے اجلاس میں شرکت کی۔

چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) تعینات کرنے کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی ہے،  یہ اہم قدم ملکی دفاعی ڈھانچے میں مضبوطی اور قیادت کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے اور ان کی یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے کی گئی ہے،  اس کا مقصد نہ صرف آرمی اسٹاف کی قیادت کو مضبوط بنانا ہے بلکہ سی ڈی ایف کے حساس قومی دفاعی کردار کو بھی مستحکم کرنا ہے۔

وزیراعظم نے اس کے علاوہ چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے،  اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا، جس سے فضائی دفاع کی قیادت میں استحکام برقرار رہے گا۔

یہ اقدامات پاکستان کے دفاعی نظام میں قیادت کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے اور آرمی، ایئر فورس اور دیگر دفاعی اداروں کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ کریں گے،  فیلڈ مارشل کے بطور سی ڈی ایف کردار کے تحت تمام سروسز کے سربراہان کو مربوط طریقے سے قومی دفاع اور سلامتی کی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

یہ فیصلہ ملکی دفاعی قیادت میں شفافیت اور مضبوطی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ملک میں سی ڈی ایف کا عہدہ موجود نہیں تھا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس عہدے پر فیلڈ مارشل کے طور پر بطور پہلے رہنما کے طور پر ذمہ دار ہوں گے، جس سے قومی دفاعی حکمت عملی میں ہم آہنگی اور مربوط اقدامات ممکن ہوں گے۔

یہ تعیناتیاں اس وقت سامنے آئیں جب ملکی سکیورٹی اور دفاعی امور میں ہم آہنگ قیادت کو یقینی بنانے کی ضرورت زیادہ تھی، اور حکومت نے اس حوالے سے قانونی اور آئینی طریقہ کار کے مطابق یہ اقدامات کیے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • بائنانس کی اعلیٰ قیادت کا پاکستان دورہ، وزیراعظم اور آرمی چیف سے اہم ملاقاتیں
  • بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
  • بائنانس کی سینیئر قیادت کا دورہ پاکستان، حکومت نے ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطوں کا عزم دہرایا
  • وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
  • فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو عبرتناک شکست دی، وزیراعظم کی چیف آف ڈیفنس کی تقرری پر مبارک باد
  • ’ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوگا‘، وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
  • وزیراعظم کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر
  •  چیف آف ڈیفنس کے نوٹی فیکیشن کے معاملے پر بالکل بھی اختلاف نہیں ہے،  نوٹیفکیشن 3 سے 4 دن میں جاری ہوگا: رانا ثناءاللہ