چیف آف ڈیفنس کے نوٹی فیکیشن کے معاملے پر بالکل بھی اختلاف نہیں ہے، نوٹیفکیشن 3 سے 4 دن میں جاری ہوگا: رانا ثناءاللہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کی تقرری کے حوالے سے کسی قسم کا اختلاف یا تنازع موجود نہیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا عہدہ ہے جو حالیہ آئینی ترمیم اور نئی قانونی فریم ورک کے تحت تشکیل دیا گیا ہے، اسی لیے اس کے قواعد و ضوابط کی منظوری میں کچھ وقت لگ رہا ہے۔
رانا ثناءاللہ نے میڈیا کی قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہCDF کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے غیر ضروری بحث جاری ہے۔ وزیراعظم کے متعلقہ دفتر نے اس معاملے پر نہ کوئی وضاحت جاری کی ہے اور نہ ہی ایسا کرنا مناسب سمجھا ہے۔ میری رائے میں نوٹیفکیشن آئندہ تین سے چار روز میں جاری ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو چند دن صبر کرنا چاہیے، جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان سامنے آ جائے گا۔
راجن پور میں بچہ آوارہ کتے کے حملے سے جاں بحق ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس ، ڈی سی سےرپورٹ طلب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا یہ میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون
چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا یہ میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائیگا میرے اور آپ کے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے، وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں، وزیر اعظم آجائیں گے تو سب کچھ ہوجانا چاہیے، ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو۔وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاوس سے کوآرڈی نیشن کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف عوامی نمائندگان اور متاثرین کی بڑی چارج شیٹ ،وزیراعظم کو غلط بریف کرنے کا الزام، عوامی نمائندگان و متاثرین... اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقابم افغان اب ہمارے مہمان نہیں، واپس چلے جائیں، دھماکے برداشت نہیں کر سکتے: وزیر داخلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم