نوازشریف کی مشاورت سے ترامیم ہوئی، رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کے سینئر ترین سیاستدانوں میں شامل ہیں اور وہ صرف وہی بات کرتے ہیں جسے درست سمجھتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ موجودہ آئینی ترامیم نوازشریف کی مشاورت سے کی گئی ہیں اور چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے کوئی اختلافات نہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ ختم ہونے کے بعد نوٹیفکیشن ضروری نہیں تھا کیونکہ یہ ایک نیا ادارہ اور نیا عہدہ ہے، جس کے لیے آئینی ترمیم کی گئی ہے، سی ڈی ایف کی سفارش پر ہی وائس چیف آف آرمی اسٹاف تعینات ہوگا اور نوٹیفکیشن کے حوالے سے وزیراعظم آفس ہی تفصیل بتا سکتا ہے، توقع ہے کہ اگلے دو سے چار دن میں نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔
رانا ثنااللہ نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق بھی کہا کہ کسی قیدی کے ساتھ ان کی فیملی اور وکلا کی ملاقات کی مخالفت نہیں کی جاتی، مگر ملاقاتوں کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے ملاقاتوں کے ذریعے غیر ملکی اخبارات میں مضامین شائع کروائے اور احتجاجی پروگراموں کے لیے ملاقاتیں استعمال کیں، جس کی وجہ سے گزشتہ 26 نومبر اور 9 مئی کے پیش نظر ملاقات کی اجازت محدود رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہن عظمیٰ خان کی ملاقات ہوئی، مگر وہاں ہوئی گفتگو حکومت کے خلاف رہی، حکومت کسی بھی قیدی کو سہولیات دینے کے معاملے میں جیل سپرنٹنڈنٹ سے مشورہ کر سکتی ہے، نوازشریف نے کبھی بھی بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی منفی بیان نہیں دیا اور نہ ہی ان کی گرفتاری کی بات کی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہمیشہ مکافات عمل اور ملک کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور وزیراعظم نے تین بار فلور آف دی ہاؤس پر مذاکرات کی پیشکش کی جبکہ ڈیڈلاک ہمیشہ ڈائیلاگ سے دور رہتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس کے نوٹی فیکیشن کے معاملے پر بالکل بھی اختلاف نہیں ہے، نوٹیفکیشن 3 سے 4 دن میں جاری ہوگا: رانا ثناءاللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کی تقرری کے حوالے سے کسی قسم کا اختلاف یا تنازع موجود نہیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا عہدہ ہے جو حالیہ آئینی ترمیم اور نئی قانونی فریم ورک کے تحت تشکیل دیا گیا ہے، اسی لیے اس کے قواعد و ضوابط کی منظوری میں کچھ وقت لگ رہا ہے۔
رانا ثناءاللہ نے میڈیا کی قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہCDF کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے غیر ضروری بحث جاری ہے۔ وزیراعظم کے متعلقہ دفتر نے اس معاملے پر نہ کوئی وضاحت جاری کی ہے اور نہ ہی ایسا کرنا مناسب سمجھا ہے۔ میری رائے میں نوٹیفکیشن آئندہ تین سے چار روز میں جاری ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو چند دن صبر کرنا چاہیے، جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان سامنے آ جائے گا۔
راجن پور میں بچہ آوارہ کتے کے حملے سے جاں بحق ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس ، ڈی سی سےرپورٹ طلب
مزید :