فیفا ویمنز یورو چیمپیئن شپ 2029 کی میزبابی جرمنی کو مل گئی، حتمی اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز (یو ایف اے ایف اے) کے صدر الیگزینڈر سیفیرن نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی 2029 کی ویمنز یورپی چیمپیئن شپ کی میزبانی کرے گا۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر نیون میں ایک خصوصی تقریب میں سیفیرن نے کہا کہ جرمنی نے میزبان ملک کا اعزاز پولینڈ اور ڈنمارک و سویڈن کے مشترکہ بڈ کے خلاف کم ووٹ کے مارجن سے حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں بڈ میں سے کسی کا انتخاب نہ ہونا دل شکن ہوتا، اس کے بعد انہوں نے لفافے سے جرمنی کا نام نکالا۔
یہ بھی پڑھیں: پریمیئر لیگ: ساتھی کو تھپڑ مارنے پر ایورٹن کا کھلاڑی میدان سے باہر، مانچسٹر یونائیٹڈ پھر بھی ہارگئی
گرمیوں کے اس ٹورنامنٹ میں 16 قومی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ کولون، ڈورٹمنڈ، ڈسلڈورف، فرینکفرٹ، ہنوور، لیپزگ، میونخ اور وولفز برگ میں 8 مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔
پرتگال اور اٹلی نے درخواستیں واپس کیوں لیں؟پرتگال اور اٹلی نے بھی میزبان ہونے کے لیے دستاویزات جمع کروائیں، لیکن بعد میں 2032 کے مینز یورو اور 2030 کے مینز ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہونے پر توجہ دینے کے لیے واپس لے لی۔
یو ایف اے ایف اے کمیٹی کے اراکین نے 15 ووٹ جرمنی کو دیے، جبکہ ڈنمارک اور سویڈن کو 2 اور پولینڈ کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: یورو 2024: برطانوی اسٹار فٹبالر جوڈ بیلنگھم جرابوں میں سوراخ کیوں کرتے ہیں؟
2029 کا فائنل 8 بار کے چیمپیئن جرمنی کے لیے تیسری بار میزبان ہونے کا موقع ہوگا اور 2001 کے بعد پہلی بار جب اس نے مسلسل 3 بار ٹرافی جیتنے والا پہلا ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
مزید برآں سوئٹزرلینڈ نے 2025 میں یورو کی میزبانی کی، جس میں انگلینڈ نے اسپین کو پینلٹیز پر شکست دے کر اپنی ٹرافی برقرار رکھی۔ انگلینڈ اس طرح 2029 میں مسلسل تیسرے یورو ٹائٹل کے لیے بھی ٹارگٹ رکھے ہوئے ہے، جبکہ جرمنی واحد ٹیم ہے جس نے کسی بھی ایڈیشن میں 2 سے زیادہ مسلسل بار فتح حاصل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
صدر ٹرمپ رواں ہفتے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا میں شریک ہوں گے، وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے کے اختتام پر واشنگٹن میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ڈرا میں شرکت کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق جمعہ کو صدر ٹرمپ کینیڈی سینٹر میں فیفا ورلڈ کپ فائنل ڈرا میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ کپ شائقین کے لیے ’فیفا پاس‘ متعارف کرنے کا اعلان کردیا
امریکا اگلے سال اپنی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ 2026 کو اپنی صدارت کا مرکزی ایونٹ قرار دے رہا ہے۔ امریکا یہ ٹورنامنٹ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کر رہا ہے۔
اگرچہ ورلڈ کپ کو ایک عالمی جشن سمجھا جا رہا ہے، لیکن ایونٹ امریکا میں جاری سیاسی کشیدگی سے محفوظ نہ رہ سکا ہے۔ صدر ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیوں خصوصاً غیر قانونی تارکینِ وطن اور بعض ڈیموکریٹک اکثریتی شہروں میں مبینہ جرائم کے بارے میں ان کے بیانات نے کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ کو بھی سیاسی بحث کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ٹرمپ نے چند بار یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر بعض امریکی میزبان شہروں میں جرائم اور غیر قانونی نقل مکانی کے مسائل حل نہ ہوئے تو وہ کچھ میچز ان شہروں سے منتقل کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ’پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے‘، فیفا نائب صدر کا اعلان
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح کے اس بڑے ٹورنامنٹ کے لیے صدر ٹرمپ کی موجودگی امریکی سفارت کاری، عالمی امیج اور اندرونی سیاست پر اثر ڈال سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک اندرونی تقسیم اور سخت پالیسی مباحث کا سامنا کر رہا ہے۔
ورلڈ کپ کا فائنل ڈرا اس جمعہ کو واشنگٹن میں منعقد ہوگا، جس کے لیے سیکیورٹی اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فٹ بال فیفا ورلڈکپ