خودکش حملہ آور کو عدالت میں جانے کا موقع نہیں ملا تو اس نے پولیس وین پر حملہ کیا: وزیرِ داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کچہری میں پولیس کی چیکنگ بہت اچھی تھی، اس لیے اُس روز خود کش حملہ آور آدھا گھنٹہ باہر کھڑا رہا، خود کش حملہ آور کو اندر جانے کا موقع نہیں ملا تو اس نے پولیس وین پر حملہ کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بندہ وکیلوں کی وکالت کرتا ہے تو اس کا نام اعظم نذیر تارڑ ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پرائم منسٹر کی میٹنگ یا کوئی اور ڈسکشن ہو، اعظم نذیر تارڑ ہر جگہ وکلاء کی بات کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
ان کا کہنا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ آپ لوگوں کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہوتے ہیں، میں پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جی الیون سے متعلق آپ نے جو بات کی ہے، مجھے میرے چیئرمین نے صرف آرڈر کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کل سے ہی چیزوں کو پراسیس کر دیں گے، ہم بھی دھڑے والے لوگ ہیں اور ہمارا دھڑا احسن بھون والا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں خودکش حملہ آور بھی ہلاک گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہو گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔