خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہیں بند ہیں اور 6 ماہ سے ادائیگی نہ ہونے کے باعث ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔

ٹورازم پولیس کے اہلکاروں کے مطابق رواں سال مئی کے بعد سے ان کی تنخواہیں بند ہیں اور حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

ٹورازم پولیس کی تنخواہیں کیوں بند ہیں؟

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولت کے لیے سیاحتی علاقوں میں ٹورازم پولیس متعارف کرائی تھی۔

ٹورازم پولیس نے ساڑھے 3 سال قبل باقاعدہ طور پر کام شروع کیا۔

https://Twitter.

com/search?q=Tourism%20police%20KP&src=typed_query&f=top

ٹورازم پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اہلکاروں کو 3 سال کے لیے بھرتی کرتے ہوئے ان بھرتیوں کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

ان کے مطابق 3 سالہ مدت ختم ہونے کے بعد اہلکاروں کو ڈیوٹی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی اور بتایا گیا کہ مدت میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔

لیکن اس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا، جس کی وجہ سے ٹورازم پولیس گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔

محکمہ سیاحت کے ایک افسر نے بتایا کہ ٹورازم پولیس کی تنخواہوں کا مسئلہ اب تک حل نہیں ہو سکا جس کی وجہ کنٹریکٹ میں توسیع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج اور عوام کے تعاون سے تمام چیلنجز سے بخوبی نمٹ رہے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس

’جو صرف بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں ممکن ہے، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے سیکریٹری کی منظوری سے ایک ماہ کی تنخواہ جاری کی تھی مگر اب مزید ادائیگی بی او ڈی کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں۔‘

ٹورازم بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کیوں نہیں ہورہی؟

محکمہ سیاحت کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ حکومت ٹورازم پولیس کے کنٹریکٹ میں توسیع کر رہی ہے اور فورس کی کارکردگی بھی تسلی بخش ہے، لیکن بی او ڈی میٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے منظوری التوا کا شکار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال جولائی میں میٹنگ شیڈول تھی لیکن اس کا انعقاد نہ ہو سکا، اس کے بعد کابینہ میں تبدیلی ہوئی اور متعلقہ وزیر تبدیل ہوگئے پھرعلی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ نہیں رہے اور کابینہ تحلیل ہو گئی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: قبائلی اضلاع میں 150 سال پرانا پولیس یونیفارم تبدیل، پہلی بار پینٹ شرٹ متعارف

نئی کابینہ بننے کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خود چیئرمین ہیں لیکن وہ سیاسی طور پر شدید مصروف ہیں۔

مذکورہ افسر کے مطابق بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے میں کنٹریکٹ میں توسیع شامل ہے، تاہم میٹنگ کب ہوگی اس بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں۔

’ہمارے گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی ہے‘

تنخواہیں بند ہونے پر ٹورازم پولیس کے اہلکاروں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ٹورازم پولیس کی فائل وزیراعلیٰ ہاؤس میں پڑی ہے جبکہ وزیراعلیٰ حکومتی امور چھوڑ کر اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ پورا سیاحتی سیزن پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں ڈیوٹی دیتے رہے، مگر حکومت نے ان کے بنیادی حق یعنی تنخواہ کو کئی ماہ سے روک رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خیبرپختونخوا میں اہم فیصلے، پولیس افسران کی تنخواہیں بھی بڑھیں گی

ان کے مطابق اہلکاروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے، بل ادا کرنا ممکن نہیں رہا اور بچوں کی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔

انہوں نے جلد از جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ ’اب نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ گھروں کے چولہے جلنے کے بجائے بجھتے جا رہے ہیں۔‘

اہلکار کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کے دوران حکومتی وزرا نے جلد مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی، مگر مسئلہ ابھی تک جوں کا توں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل تنخواہ ٹورازم ٹورازم پولیس خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سیاحت وزیراعلٰی ہاؤس

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل تنخواہ ٹورازم ٹورازم پولیس خیبرپختونخوا سہیل ا فریدی سیاحت وزیراعل ی ہاؤس ٹورازم پولیس کے خیبر پختونخوا کی تنخواہیں نے بتایا کہ میں توسیع کے مطابق پولیس کی نہیں ہو کے لیے ماہ سے کے بعد

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن