راولپنڈی:

پنجاب میں رواں سال 2025ء کے ابتدائی 6 ماہ جنوری تا جون کے دوران بچوں پر تشددکے 4 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ سزاکی شرح 1 فیصدسے بھی کم رہی، 6 ماہ میں روزانہ اوسطاً 23 بچے تشدد کا شکار ہوئے، سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ  آرگنائزیشن نے فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔

 فیکٹ شیٹ کے مطابق ایک سال میں پنجاب حکومت رپورٹنگ کے نظام میں بہتری لائی ہے،تاہم سزاکی انتہائی کم شرح باعثِ تشویش ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چھ ماہ کے دوران صرف 12 مقدمات میں سزا سنائی گئی،جنسی استحصال کے 717 واقعات رپورٹ ہوئے، لیکن ایک بھی سزا نہیں ہو سکی۔

چائلڈ بیگری سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم رہا، جس کے 2 ہزار 693 کیسز درج ہوئے،ایک بھی مقدمے میں سزانہیں ہو سکی۔

چائلڈ ٹریفکنگ کے 332 کیسز  میں 4 ملزمان کوسزا ہوئی ،جسمانی ہراساں کے87  کیسز اور اغوا کے27 کیسزکے مقدمات میں بھی کوئی سزانہ ہو سکی۔

چائلڈ میرج انتہائی کم رپورٹ ہونیوالا جرم رہا جہاں صرف 12 کیسز سامنے آئے۔

ضلعی سطح پر لاہور،گوجرانوالہ ،فیصل آباد،راولپنڈی اور سیالکوٹ بچوں پر تشدد اور استحصال کے نمایاں ہاٹ اسپاٹس کے طور پر سامنے آئے۔

لاہور میں جنسی استحصال، چائلڈ بیگری اور ٹریفکنگ کے سب سے زیادہ مقدمات رپورٹ ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن، ن لیگ 12 نشستوں پرکامیاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے 13حلقوں میں ضمنی الیکشن،ن لیگ نےمیدان مارلیا،12 نشستوں پرکامیاب،قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پرکلین سویپ،پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹیں جیت لیں،ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی,این اے 18 ہری پورمیں بڑا اپ سیٹ،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق ن لیگ کے بابر نواز خان نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز عمر ایوب کوشکست دے دی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق بابرنواز خان نے ایک لاکھ 63 ہزار996ووٹ حاصل کیے،شہرناز عمرایوب کے حصے میں 1 لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ آئے,این اے 96 جڑانوالہ میں لیگی امیدوار بلال بدر چوہدری 93 ہزار 9 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔اُنکے مخالف آزاد امیدوار نواب ملک شیر وسیر نے 43 ہزار 25 ووٹ حاصل کیے۔ 

جوئےکی پروموشن کا مقدمہ،یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی کی درخواست ضمانت منظور

این اے 143 چیچہ وطنی میں لیگی امیدوارچوہدری طفیل نےمیدان مارلیا،آزاد امیدوار ضرار اکبر کا دوسرا نمبر، این اے 129 لاہور میں ن لیگ کے حافظ نعمان نے آزاد امیدوار ارسلان احمد کو ہرا دیا۔

این اے 185 میں لیگی امیدوار سردار محمود قادر لغاری کی فتح ہوئی،پیپلزپارٹی کےدوست محمد کھوسہ ہارگئے،این اے 104 سےلیگی امیدوارراجا دانیال 52 ہزار 791 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے،مخالف اُمیدوار رانا عدنان نے 19 ہزار 262 ووٹ حاصل کیے۔

وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال نے پرامن ضمنی انتخابات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام، انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے مل کر بہترین مثال قائم کی۔

ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
  • علیمہ خان کی جائیدادوں کے حوالے سے رپورٹ تیار
  • شبمن گل کی انجری سنگین، رواں سال کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے
  • کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
  • ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن، ن لیگ 12 نشستوں پرکامیاب
  • صوبے میں سموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری
  • ایل جی بی ٹی کیو پر بات کرنے والے بچوں کے جنسی استحصال پر خاموش رہتے ہیں، نادیہ جمیل
  • اپوزیشن اتحاد کا آئی ایم ایف رپورٹ میں سامنے آنے والی معاشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
  • سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ