ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن، ن لیگ 12 نشستوں پرکامیاب
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے 13حلقوں میں ضمنی الیکشن،ن لیگ نےمیدان مارلیا،12 نشستوں پرکامیاب،قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پرکلین سویپ،پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹیں جیت لیں،ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی,این اے 18 ہری پورمیں بڑا اپ سیٹ،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق ن لیگ کے بابر نواز خان نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز عمر ایوب کوشکست دے دی ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق بابرنواز خان نے ایک لاکھ 63 ہزار996ووٹ حاصل کیے،شہرناز عمرایوب کے حصے میں 1 لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ آئے,این اے 96 جڑانوالہ میں لیگی امیدوار بلال بدر چوہدری 93 ہزار 9 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔اُنکے مخالف آزاد امیدوار نواب ملک شیر وسیر نے 43 ہزار 25 ووٹ حاصل کیے۔
جوئےکی پروموشن کا مقدمہ،یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی کی درخواست ضمانت منظور
این اے 143 چیچہ وطنی میں لیگی امیدوارچوہدری طفیل نےمیدان مارلیا،آزاد امیدوار ضرار اکبر کا دوسرا نمبر، این اے 129 لاہور میں ن لیگ کے حافظ نعمان نے آزاد امیدوار ارسلان احمد کو ہرا دیا۔
این اے 185 میں لیگی امیدوار سردار محمود قادر لغاری کی فتح ہوئی،پیپلزپارٹی کےدوست محمد کھوسہ ہارگئے،این اے 104 سےلیگی امیدوارراجا دانیال 52 ہزار 791 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے،مخالف اُمیدوار رانا عدنان نے 19 ہزار 262 ووٹ حاصل کیے۔
وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال نے پرامن ضمنی انتخابات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام، انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے مل کر بہترین مثال قائم کی۔
ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کا پلڑا بھاری—قومی و صوبائی نشستوں پر بڑھتی سبقت نے سیاسی منظر نامہ بدل دیا
پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنے رہے جہاں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر پولنگ مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر مجموعی برتری حاصل کی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 129 لاہور سے حافظ میاں محمد نعمان، این اے 143 ساہیوال سے محمد طفیل اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر خان کامیاب قرار پائے، جبکہ فیصل آباد کے حلقوں این اے 96 اور این اے 104 میں بھی ن لیگی امیدوار سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ صوبائی نشستوں میں پی پی 203 ساہیوال، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116 فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) نے نمایاں برتری حاصل کی، جبکہ پی پی 269 مظفر گڑھ میں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی سب سے آگے رہے۔ صوبے بھر میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پُرامن ماحول میں جاری رہی اور ووٹوں کی گنتی تاحال جاری ہے۔