پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنے رہے جہاں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر پولنگ مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر مجموعی برتری حاصل کی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 129 لاہور سے حافظ میاں محمد نعمان، این اے 143 ساہیوال سے محمد طفیل اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر خان کامیاب قرار پائے، جبکہ فیصل آباد کے حلقوں این اے 96 اور این اے 104 میں بھی ن لیگی امیدوار سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ صوبائی نشستوں میں پی پی 203 ساہیوال، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116 فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) نے نمایاں برتری حاصل کی، جبکہ پی پی 269 مظفر گڑھ میں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی سب سے آگے رہے۔ صوبے بھر میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پُرامن ماحول میں جاری رہی اور ووٹوں کی گنتی تاحال جاری ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ضمنی انتخابات: ذرائع ابلاغ کیلئے ضابطۂ اخلاق جاری

—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ذرائع ابلاغ کو ہدایت کی ہے کہ غیر سرکاری نتائج پولنگ کے اختتام کے کم از کم ایک گھنٹے بعد سے نشر کیے جائیں اور واضح لکھا جائے کہ یہ نتائج غیر حتمی اور جزوی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام سے مناسب تادیبی کارروائی کے لیے رجوع کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی حلقے کا حتمی اور سرکاری نتیجہ صرف متعلقہ آر او ہی جاری کرنے کا مجاز ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ووٹنگ کل ہوگی۔

صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر ووٹنگ کل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر لیگی امیدواروں کو برتری حاصل
  • قومی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع، 20 ہزار اہلکار تعینات
  • قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ جاری
  • پنجاب: قومی اسمبلی کے6 ‘صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے ‘سیکورٹی انتظامات مکمل
  • 6 قومی اور 7 پنجاب اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے
  • قومی اسمبلی 6، صوبائی کے 7 حلقوں میں انتخابی دنگل آج: سخت سکیورٹی انتظامات
  • ضمنی انتخابات: ذرائع ابلاغ کیلئے ضابطۂ اخلاق جاری
  • قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے
  • قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل