قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات 23 نومبر 2025 کو منعقد ہوںگے۔ ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔اٹھارہ ہری پور، این اے چھیانوے ۔فیصل آباد، این اے ایک سو چار۔فیصل آباد، این اے ایک سو انتیس ۔لاہور، این اے ایک سو تینتالیس۔ساہیوال اور این اے ایک سو پچاسی۔ ڈیرہ غازی خان میں ہوںگے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں پی پی تہتر۔سرگودھا، پی پی ستاسی۔ میانوالی، پی پی اٹھانوے۔ فیصل آباد، پی پی ایک سو پندرہ فیصل آباد، پی پی ایک سو سولہ ۔فیصل آباد، پی پی دوسوتین ۔ ساہیوال اور پی پی دو سو انہتر مظفرگڑھ شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر 23 نومبر 2025 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پنجاب کانسٹیبلری، بلوچستان کانسٹیبلری، لیویز اور افواج پاکستان، پاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور، پاکستان کوسٹ گارڈز سمیت دیگر متعلقہ سیکیورٹی ادارے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی اور قانون و نظم قائم رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ضمنی انتخابات: فوج اور سول فورسز افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض
پنجاب اور کے پی میں ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کے آفیسر انچارج کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات 22 سے 24 نومبر تک کیلئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق رینجرز کو تیسری دفاعی پرت میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تعینات فورسز کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فورسز کی تعیناتی پی پی 115 فیصل آباد، پی پی116 فیصل آباد، پی پی 269 مظفر گڑھ، این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فورسز کی تعیناتی این اے 18 ہری پور، پی پی 73 سرگودھا، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فورسز کی تعیناتی این اے 143 ساہیوال، پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ہوگی۔