پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ کے بہن بھائیوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں ضروری سامان بشمول خیمے، ترپال شیٹس، جیری کینز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ امدادی سامان کی کھیپ لاہور ائیر پورٹ سے غزہ براستہ مصر روانہ کی گئی ہیں، مصر سے امدادی سامان غزہ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فائونڈیشن کے حکام اس موقع پر موجود تھے۔ غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی امدادی سامان کی 25 کھیپ ہے۔ پاکستان اب تک 2,427 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر چکا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تمام مذہبی برادریوں کے حقوق آئین کے تحت محفوظ ہیں: اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں تمام مذہبی برادریوں کے حقوق آئینِ پاکستان کے تحت محفوظ ہیں۔وفاقی وزیر قانون سے نیدرلینڈز کے سفیر ہائی ایکسی لینسی رابرٹ یان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ سے متعلق جاری اقدامات پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔وزارت انسانی حقوق سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے سفیر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی انسانی حقوق کے شعبے میں ترجیحات کی تکمیل کیلئے نیدرلینڈز کی مستقل معاونت اور دلچسپی کو سراہا۔ دونوں فریقین نے مساوات، شمولیت اور تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کے فروغ کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔سفیر نے انسانی حقوق کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور آئینی ضمانتوں، خصوصا مذہبی آزادی اور عقائد کی آزادی کے فروغ کیلئے حکومتی عزم کی تعریف کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستان کے متنوع اور شمولیتی سماج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں تمام مذہبی برادریوں کے حقوق آئینِ پاکستان کے تحت محفوظ ہیں۔وفاقی وزیر نے نیشنل ایکشن پلان برائے انسانی حقوق پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، جو پالیسی اصلاحات، انصاف تک رسائی میں بہتری، بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد اور انسانی حقوق کے اداروں کے تقویت جیسے اقدامات کا احاطہ کرتا ہے۔