افغان رہنما کی 4 ہزار خود کش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
سٹی42: افغان سرزمین قتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ افغان رہنما کی جانب سے 4 ہزار خود کش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتی ہے۔ یہ بات پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں پاکستانی اور غیر ملکی صحافیوں کے لئے نیوز بریفنگ میں بتائی۔
پاکستان کے فارن آفس کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ افغان طالبان حکومت کے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی حمایت کرنے کی وجہ سے پاکستان نے سرحد بند کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت افغانستان کے ہاتھوں ہمارے شہریوں کے قتل عام کا لائسنس نہیں ہے۔ ہم تجارت کے بجائے انسانی جانوں کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی زمین کو قتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کےلوگ دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
ترجمان نے نوٹ کیا کہ اب سرکردہ افغان رہنما کی جانب سے چار ہزار خود کش بمباروں کو پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی سچائی ہے۔
لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہیومن رائتس کی سنگین خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نےکہا، بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کر رہا ہے، پاکستان عالمی برادری اقوام متحدہ متعلقہ اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔