بھارتی تیار کردہ لڑاکا طیارہ تیجاس کے حالیہ حادثے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں متعدد سنگین تکنیکی خرابیاں موجود تھیں جنہوں نے حادثے کو ناگزیر بنا دیا۔ واقعے نے طیارے کے میکینیکل اور حفاظتی نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ابتدائی تجزیے کے مطابق طیارے کا انجن اچانک مکمل طور پر thrust دینے میں ناکام ہوگیا، جس کے باعث اسے مطلوبہ رفتار اور طاقت نہ مل سکی۔ اسی دوران فلائٹ کنٹرولز بھی شدید سست ہوگئے، جس نے پائلٹ کی جانب سے طیارے کو سنبھالنے کے امکانات مزید کم کر دیے۔

تکنیکی رپورٹ میں طیارے میں آئل لیکج کے آثار بھی ملے ہیں، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ انجن یا ہائیڈرولک نظام میں خرابی موجود تھی۔ آلات میں خرابی (instrumental failure) نے بھی پرواز کے دوران درست معلومات کی فراہمی کو متاثر کیا۔

حادثے کا سب سے افسوس ناک اور تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ ایجیکشن سسٹم بھی فعال نہ ہوسکا، جس کے باعث پائلٹ طیارے سے بروقت نکلنے میں ناکام رہا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ نہ صرف تیجس پروگرام کی تکنیکی کمزوریوں کو نمایاں کرتا ہے بلکہ جدید جنگی طیاروں میں پائلٹ کی حفاظت سے متعلق نظام کے معیار پر بھی سنجیدہ بحث چھیڑ دیتا ہے۔ فضائی ماہرین کے مطابق اس حادثے کے بعد تیجس طیاروں کے حفاظتی اور میکینیکل ڈھانچے کا ازسرِنو جائزہ ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

بھارتی فضائیہ کے منع کرنے کے باوجود تیجس طیارہ دبئی ایئر شو میں لایا گیا

دبئی ایئر شو میں تباہ جنگی طیارے تیجس کو بھارتی فضائیہ نے نقائص کے سبب شو میں لانے سے منع کیا تھا مگر سیاسی دباؤ کے باعث بات نہیں مانی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی جنگی طیارے تیجس کی تباہی حقیقت میں بھارت کی ادارہ جاتی ناکامی ہے، بدلتی اسپیسفکیشنز، ٹیکنالوجی گیپس اور غیر واضح ڈیزائن نے تیجس کے ترقیاتی پروگرام کو روکے رکھا۔

تیجس  طیارے کی تیاری کے دوران ہال کی پیداواری اور مینوفیکچرنگ کوالٹی پر سوالات اٹھائے گئے۔ تیجس طیارے کی تیاری کے دوران پینل مس الائنمنٹ، لیکج اور وائبریشن جیسے مسائل بارہا رپورٹ ہوئے۔

تیجس طیارے میں  دیسی انجن ناکام ہوا، جی ای انجن ایئر فریم کے مطابق نہیں تھا، تھرسٹ، اسمارٹ لوڈ اور حرارتی دباؤ کے مسائل سامنے آئے، کم اسپیڈ پر استحکام کے مسائل پائلٹ ان پٹ اور آٹو پائلٹ میں تضاد بھی تیجس تیاری کے ابتدائی مراحل میں سامنے آئے۔

بھارتی فضائیہ نے تیجس طیارے کی کارکردگی، رینج اور مینٹیننس پر مستقل عدم اطمینان ظاہر کیا تھا مگر سیاسی دباؤ کے باعث تیجس طیارے کو شو پیس بنا دیا گیا، تکنیکی خامیاں چھپائی گئیں اور نتیجہ تباہی کی صورت میں سامنے آیا، نامکمل سافٹ ویئر، ہائیڈرالک مسائل اور ریڈار اپ گریڈز کے بغیر طیارہ بین الاقوامی شو میں بھیجا گیا۔

دبئی میں تیجس کی تباہی حقیقت میں بھارت کی ادارہ جاتی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی طیارے میں فنی خرابی کی اطلاعات تھیں، دفاعی ماہرین
  • بھارتی فضائیہ کے منع کرنے کے باوجود تیجس طیارہ دبئی ایئر شو میں لایا گیا
  • بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں
  • بھارتی لڑاکا طیارے کی زمین بوسی کے لمحات، پائلٹ کس کام میں ناکام رہا
  • دبئی ایئرشو میں جنگی طیارہ تباہ، بھارتی فضائیہ کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سبکی کا سامنا
  • دبئی ائیر شو میں طیارہ تباہ، بھارتی غرور اور دفاعی تیاری خاک میں مل گئی
  • طیارہ حادثے کے بعد دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل
  • بھارتی ’تیجاس‘ طیارے کی خاص بات کیا تھی، اور اب تک کتنے طیارے گر چکے ہیں؟
  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک