data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی میں جاری انٹرنیشنل ایئر شو کے آخری روز بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ’’تیجس‘‘ ہوا میں کرتب دکھاتے ہوئے اچانک توازن کھو بیٹھا اور زوردار دھماکے کے ساتھ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ ایئر شو میں موجود غیر ملکی مبصرین، ماہرینِ طیارہ سازی اور دفاعی نمائندوں نے اس واقعے کو بھارتی فضائیہ کی ایک اور بڑی ناکامی قرار دیا ہے، جس نے بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے کئی نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جب کہ انتظامیہ نے ایئرشو کو معطل کردیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارے نے فضائی کرتب کے دوران اچانک کنٹرول کھو دیا، جس کا بظاہر سبب تکنیکی خرابی بتایا جارہا ہے۔ دبئی ایئر شو جیسے عالمی اور انتہائی منظم ایونٹ میں ایسا واقعہ ہونا بھارت کے لیے خاصا شرمناک ہے، خصوصاً اس صورت میں جب بھارت اپنے جنگی طیارے ’’تیجس‘‘ کو جدید ٹیکنالوجی کا نمونہ قرار دیتا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا نے بھی اس واقعے کو نمایاں جگہ دی ہے اور یاد دہانی کرائی ہے کہ چند روز قبل اسی طیارے میں آئل لیک ہونے کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا تھا، جس نے اس کی تکنیکی خامیوں پر پہلے ہی انگلیاں اٹھا دی تھیں۔

مختلف ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایک جنگی طیارہ بیرونِ ملک ہونے والے بڑے فضائی مظاہرے میں بار بار تکنیکی مسائل کا شکار ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی بنیادی ڈیزائننگ اور مینو فیکچرنگ میں کئی کمزوریاں موجود ہیں جنہیں بھارت مسلسل چھپانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا نے پائلٹ کی ہلاکت اور طیارے کی تباہی کی تصدیق کردی ہے۔بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے، تاہم دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیجس پروگرام پہلے ہی دنیا بھر میں تکنیکی مشکلات کا موضوع بنا ہوا ہے اور یہ حادثہ بھارت کے طیارہ سازی کے دعوؤں کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں

بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)دبئی ایئر شو میں کریش بھارتی جنگی طیارے تیجس کی ممکنہ تکنیکی نقائص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ایوی ایشن کے ماہرین نے کہا ہے کہ ہائی جی منوور میں اسٹرکچرل فیلیئر، مسلسل جی لوڈ کے دوران وِنگ اسپار میں دراڑ یا لیمینیٹ کا اکھڑ جانا، ٹیل پلین یا ایلیویٹر کی ساختی ناکامی، ڈھیلے ہِنجز یا گھِسے بیئرنگ کی وجہ سے کنٹرول سرفیس کا ہلنا،کنٹرول سسٹم کی ناکامی، لینکج ٹوٹنے سے ایلیرون، ایلیویٹر یا روڈر کا جام ہوجانا، پرانے طیاروں میں کنٹرول کیبل کا ٹوٹ جانا، ہائیڈرولک فیلئر جس سے کنٹرول کا جواب غیر متوازن یا مکمل غائب ہو جائے تیجس کی ممکنہ خرابیاں ہیں۔
ماہرین کے مطابق انجن یا پاور پلانٹ کی خرابی، ورٹیکل چڑھائی کے دوران اچانک انجن جام ہونا، جس سے اسٹال اور اسپن ہو جائے، منفی جی پر فیول پِک اپ صحیح نہ ہونے سے فیول کی کمی، پروپیلر گورنر میں خرابی آجائے جس سے آر پی ایم حد سے زیادہ بڑھ جائے، ٹرِم یا اسٹیبلٹی سسٹم میں خرابی ہو، رن اوے ٹرِم جو منوور کے دوران ناک کو اوپر یا نیچے دھکیل دے، جدید ائیروبٹک جیٹس میں آٹو اسٹیبلٹی سسٹم کی خرابی، فلائٹ کنٹرول سرفیس کا ٹوٹ کر الگ ہوجانا، بولٹ فیل ہونے سے ایلیرون یا ایلیویٹر کا الگ ہو جانا، زیادہ ہوا کے دبا میں روڈر کا ہِنج لائن سے نکل جانا تیجس کی ممکنہ خرابیاں ہیں۔
ماہرین نے رائے دی ہے کہ انسٹرومنٹیشن فیلئر جس سے طیارہ کی حالت کا غلط اندازہ ہو، سخت منوور کے دوران ایٹیٹیوڈ انڈیکیٹر یا ہورائزن جائرو کا خراب ہونا، ایئر اسپیڈ انڈیکیٹر کی بندش سے ڈائیو میں اوور اسپیڈ ہو جانا، فیول یا آئل سسٹم کی خرابی، زیادہ زاویے پر اڑتے وقت آئل پریشر کم ہونا اور انجن بند ہونا، ویپر لاک یا فیول پمپ فیل ہونے سے انجن کا اچانک بند ہونا، الیکٹریکل سسٹم کی ناکامی، ڈبل بس فیلئر جس سے الیکٹرانک اگنیشن یا فیڈیک بند ہو جائے، ایونکس فیل ہوجانا جو فلائی بائی وائر اسٹیبلٹی کو کنٹرول کرتی ہے، پروپیلر یا روٹر سسٹم کی خرابی ہو، پروپ بلیڈ کے روٹ میں دراڑ ہو جس سے عدم توازن آجائے یا بلیڈ ٹوٹ کر نکل جائے تو طیارہ تباہ ہوجاتا ہے۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ کانسٹنٹ اسپیڈ پروپ کا بے قابو ہو جانا جس سے تھرسٹ کنٹرول ختم ہو جائے، ہائی اسپیڈ ایروڈائنامک فیلئر، ہائی اسپیڈ پل آٹ میں شاک سے کنٹرول سرفیس کا اسٹال ہو جانا، کینوپی کا الگ ہو جانا، جس سے اچانک ڈریگ اور عدم استحکام پیدا ہو جائے، یہ بھی طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن ایکٹ کی کیخلاف ورزی، سہیل آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور الیکشن ایکٹ کی کیخلاف ورزی، سہیل آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا سی ڈی اے نے جناح ٹائون ہائوسنگ اسکیم زون فائیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کرلیا سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فضائیہ کے منع کرنے کے باوجود تیجس طیارہ دبئی ایئر شو میں لایا گیا
  • بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں
  • دبئی ایئر شو میں تباہ ہونے والے طیارے کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
  • دبئی ائیر شو میں طیارہ تباہ، بھارتی غرور اور دفاعی تیاری خاک میں مل گئی
  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • دبئی ایئر شو میں بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، مودی سرکار ایک بار پر عالمی سطح پر رسوا
  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ
  • دنیادبئی ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ
  • دبئی ائر شو میں بھارت کی سبکی‘ لڑاکا طیارے کا آئل لیک ہونے کی وڈیو وائرل