تدریس مقدس مشن، اساتذہ ہی قوم کے مستقبل کے حقیقی معمار ہیں: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان ٹیچر ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تدریس ایک مقدس مشن ہے اور اساتذہ ہی قوم کے مستقبل کے حقیقی معمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استاد طالب علموں کو شناخت کا شعور دیتے ہیں، ان کی شخصیت نکھارتے ہیں اور ذہن سازی کرکے انہیں معاشرے کے ذمہ دار شہری بناتے ہیں۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ بچوں کو اردو زبان اور ہمارے تہذیبی ورثے سے روشناس کرانا اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی جنگیں قومیں کلاس رومز میں لڑ رہی ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان نے ماضی میں سیاسی عدم استحکام کے باعث تین اہم مواقع پر ترقی کا سفر کھو دیا۔ تاہم اس بار پاکستان پائیدار ترقی کی اڑان بھرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے بھارت کے سات جنگی جہاز مار گرائے تھے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس حقیقت کا کئی بار ذکر کر چکے ہیں۔ حکومت نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جبکہ اساتذہ کی جدید تدریس، تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو نظام تعلیم کا بنیادی ستون بنایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احسن اقبال کہا کہ
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی