ریڈ لائن بی آر ٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی فیصلے کیے گئے ہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبےکو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور منصوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی فیصلے کیے گئے ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک (ای ڈی بی) کے وفد نے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی قیادت میں ملاقات کی اور اس دوران ای ڈی بی کے وفد کو ریڈ لائن بی آر ٹی کے موجودہ مرحلوں، تعمیراتی رفتار اور تکنیکی امور پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں خاص طور پر ریڈ لائن بی آر ٹی سرکاری سطح پر مثالی منصوبہ بنانے کے لیے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے، حکومت سندھ اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ ٹیم مسلسل محنت کر رہی ہے اور منصوبے کے دفاتر 24 گھنٹے کھلے ہیں تاکہ پیش رفت کی مانیٹرنگ جاری رہے، ریڈ لائن بی آر ٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی فیصلے کیے گئے ہیں اور تعمیراتی سلسلہ اب مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایک بڑا اور پیچیدہ میٹروپولیٹن شہر ہے جہاں مختلف اداروں کی جانب سے زیر زمین اور زمینی یوٹیلٹیز موجود ہیں، ریڈ لائن بی آر ٹی میں یوٹیلٹیز کی منتقلی ایک بڑا چیلنج تھا، بیشتر تکنیکی مسائل حل کرلیے گئے ہیں اور بقیہ معاملات بھی مربوط حکمت عملی سے نمٹائے جا رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کو اے ڈی بی کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوتی ہے اور ادارے کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی کو جلد از جلد مکمل کر کے شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے وفد نے منصوبے کی رفتار اور انتظامی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کو ایک بہترین اور ایوارڈ وننگ منصوبے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے ساتھ ان کا تعاون مؤثر اور مسلسل ہے۔
وفد نے بتایا کہ مشترکہ کوششوں سے کراچی کے شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریڈ لائن بی آر ٹی کو کر رہی ہے گئے ہیں کہا کہ کے لیے نے کہا
پڑھیں:
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے تینتیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق منصوبے کےتحت 500 کے وی کی 290کلومیٹر نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائےگی،اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی پہنچانے والی اہم گرڈ تنصیبات بھی اپ گریڈ ہوں گی۔
اے ڈی بی کےمطابق 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرنارمل قرض جبکہ ساڑھے چار کروڑ ڈالر رعایتی قرض دیا جائے گا، منصوبہ شمالی علاقوں سے 32سو میگا واٹ سستی پن بجلی بڑےشہروں تک منتقل کرنے میں مدد دے گا،منصوبے سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کا مجموعی خرچ گھٹے گا۔
کراچی، منگھوپیر میں فیکٹری مالک کو 10کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ بجلی کےشعبےمیں طویل مدتی پائیدار اور سستی توانائی کے اہداف کو تقویت ملے گی۔ منصوبہ ادارہ جاتی صلاحیت،مالی نظم و نسق اور عوامی آگاہی اقدامات کو بھی مضبوط کرے گا۔
مزید :