سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے شہریوں کی سہولت اور بروقت خدمت کو مدِنظر رکھتے ہوئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی شکایات کے فوری اور موثر حل کے لیے جدید ڈیجیٹل میکانزم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس نظام کے تحت شہری اپنی کسی بھی شہری مسئلے، سہولت یا انتظامی نوعیت کی شکایات براہِ راست سی ڈی اے دی کیپٹل یا چیئرمین سی ڈی اے کو ٹیگ کرکے درج کرا سکیں گے۔ترجمان سی ڈی اے کے مطابق، موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ ٹیمیں مسائل کے حل کو شہریوں کی دہلیز تک یقینی بنائیں گی۔ آن لائن سسٹم کا مقصد شکایات کے ازالے کے عمل کو شفاف، تیز رفتار اور مکمل طور پر قابلِ نگرانی بنانا ہے۔سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی سہولت، بروقت خدمت اور مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، اور اس نئے نظام کے آغاز سے شہریوں اور اداروں کے درمیان براہِ راست رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے نے جناح ٹائون ہائوسنگ اسکیم زون فائیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر سی ڈی اے نے جناح ٹائون ہائوسنگ اسکیم زون فائیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کرلیا سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے.

.. ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر خارجیوں کا حملہ، 7 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا اسلام آباد میں نیا کنونشن سینٹر اور سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شکایات کے ازالے شہریوں کی سہولت سی ڈی اے نے آن لائن

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے سافٹ ویئر متعارف

آئی پیڈز ایک جدید آئی ٹی بیسڈ سافٹ ویئر ہے جس کے ذریعے تمام ترقیاتی اسکیموں کی مکمل تفصیلات، ورکنگ پیپرز، فنڈز کی ریلیز کی صورتِ حال، PC-1 کی معلومات اور دیگر ضروری دستاویزات صرف ایک کلک پر دستیاب ہو جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی و منظوری کے لیے جدید آئی ٹی بیسڈ سافٹ ویئر متعارف کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات گلگت بلتستان کے سیکرٹری سبطین احمد کی زیر صدارت اپنی نوعیت کا پہلا "انٹیلیجنٹ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (IPAD) سافٹ ویئر" کے تحت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام ڈویژنل چیف انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز کے علاوہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم، محکمہ ماحولیات (EPA) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران گلگت بلتستان کی مجوزہ 42 ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور ان کی منظوری دینے کا جائزہ لیا گیا۔

آئی پیڈز ایک جدید آئی ٹی بیسڈ سافٹ ویئر ہے جس کے ذریعے تمام ترقیاتی اسکیموں کی مکمل تفصیلات، ورکنگ پیپرز، فنڈز کی ریلیز کی صورتِ حال، PC-1 کی معلومات اور دیگر ضروری دستاویزات صرف ایک کلک پر دستیاب ہو جاتی ہیں۔ اس سافٹ ویئر کے نفاذ سے منصوبوں کی نگرانی، عمل درآمد اور جانچ پڑتال کے عمل میں نمایاں بہتری آئے گی اور شفافیت کو مزید یقینی بنایا جا سکے گا۔ سیکرٹری تعمیرات نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران فوری طور پر اس سافٹ ویئر پر مکمل ڈیٹا اپ لوڈ کریں تاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے اس اقدام کو گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل کو شفاف، تیز اور موثر بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے سافٹ ویئر متعارف
  • ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
  • ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
  • روزگار سہولت پروگرام کے دسویں مرحلے کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع
  • وزیراعلیٰ کے پی کی بینائی سے محروم اور عارضہ قلب کے مریضوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت
  • ایران: بھارتی شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری بند کرنے کا اعلان
  • ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری ختم کردی
  • ایران نے بھارتی شہریوں کے لئےویزافری انٹری سہولت ختم کردی
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر