اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نےقومی وسائل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا طے کرنے کے لیے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس 4 دسمبر کو گیارہ بجے ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین کمیشن وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ سمیت قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی) کے دیگر ارکان شریک ہوں گے، جس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

این ایف سی اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبے مالیاتی پوزیشن کے بارے میں پریزینٹیشن دیں گے۔ اجلاس میں نئے ایف ایف سی ایوارڈ کے لیے قومی مالیاتی کمیشن کے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قومی مالیاتی کمیشن ایف سی

پڑھیں:

جسٹس گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کا امکان

اسلام آباد:

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس جلد بلایا جائے، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ایک ممبر کی نامزدگی کے بعد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا جائے گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 14 فروری 2025 کو ایکٹنگ جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔

جسٹس روزی خان کے جج وفاقی آئینی عدالت حلف لینے کے بعد جسٹس محمد کامران خان ملا خیل قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ 18 ماہ میں اقتصادی اشاریوں میں بہتری اور مالیاتی استحکام میں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ
  • وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025ء کو اختیار کرنے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی کا اجلاس 24 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ،2 ہفتے جاری رہیگا
  • جسٹس گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کا امکان
  • ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے، اسماعیل راہو
  • وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025ء کو اختیار کرنے کا فیصلہ
  • ٹی ایل پی کیخلاف ملک بھر میں کارروائی کیلیے وفاق سے درخواست کافیصلہ