جیل بھروں تحریک شروع کرکے انقلاب لایا جاسکتا‘اسلم فاروقی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ چونکہ استحصالی قوتوں کی جڑیں بہت مضبوط ہیں اس لیے استحصال زدہ ہر شخص اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر استحصالی قوتوں سے لڑنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر کے ایک مقامی ہوٹل میں پیغام پاکستان کے سربراہ سید عبد الباسط سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں 8فروری کے عام انتخابات کے نتائج میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے بعد بننے والی حکومت کے خلاف بڑے اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور جب نظریہ پاکستان کے تحفظ کی بات ہو یا آئین و قانون کی بالادستی کی بات ہو یا پھر ظلم کے نظام کو بدلنے کی بات ہو سب کو ایک ہونا پڑے گا ورنہ کچھ حاصل نہیں ہوگا ان کا کہنا تھا کہ اسوقت دھاندلی زدہ نتائج کی پیداوار حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک کی روح کے منافی اقدامات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی, بیروزگاری و دیگر بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا مقصد انہیں آٹے دال میں الجھا کر عالمی طاقتوں کے ناپاک ایجنڈے کو پورا کرنا ہے تاہم اں حالات میں مذہبی و سیاسی جماعتیں جیل بھروں تحریک شروع کرکے اںقلاب پیدا کرسکتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔