مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوجی محاصرے کے 2300 دن مکمل،احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد (صباح نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارتی فوجی محاصرے کے 2300 دن ہو جانے پر پاسبانِ حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مہاجرین، نوجوانوں، سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ہند مخالف مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کی اپیلیں، بھارتی مظالم کے خلاف نعرے اور حقِ خودارادیت کے مطالبات درج تھے۔ شرکاء نے بھارتی جبرو استبداد کے خلاف سیاہ جھنڈے لہرا کر دنیا کو پیغام دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2300 دن سے جاری محاصرہ انسانیت کیخلاف بڑا جرم بن گیا ہے۔احتجاجی مظاہرے سے چیئرمین پاسبانِ حریت عزیر احمد غزالی، وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم، ایڈووکیٹ مہتاب حمید، مہاجرین نمائندگان چوہدری فیروز الدین، قاری بلال احمد فاروقی، محمد اسلم انقلابی، مختیار حسین بھٹی، محمد اسحاق شاہین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔عزیر احمد غزالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر گزشتہ 2300 دن سے مسلسل فوجی محاصرے، ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی اس ظلم کو مزید خطرناک بنا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاسبانِ حریت نے بھارتی فوجی جرائم اور محاصرے کے خلاف ایک تفصیلی مراسلہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو ارسال کیا ہے جس میں فوری مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے مگر کشمیری عوام اپنی آزادی، حق خودارادیت اور اسلامی شناخت کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔