ولیکا میں گودام پر چھاپا،چائنا نمک کی اسمگلنگ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
دو کروڑ کا 20 ہزار کلو ممنوعہ نمک ضبط،کھیپ کو ایران سے درآمد شدہ سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا
25 کلو والے 800 بیگ چائنا نمک اور 100 بیگ اصل سٹرک ایسڈ برآمد ہوئے،ذرائع
(رپورٹ: افتخار چوہدری)ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 20 ہزار کلوگرام چائنہ نمک کی اسمگلنگ ناکام بنادی، نمک کی مالیت دو کروڑ پانچ لاکھ روپے ہے جسے غلط بیانی کرتے ہوئے سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ایف بی آر کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) نے میسرز یونائیٹڈ ٹریڈرز کے شیڈ نمبر 9 پر چھاپہ مارا جہاں سٹرک ایسڈ کے لیبل والے متعدد بیگ برآمد ہوئے۔ ابتدائی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ بڑی تعداد میں بیگز کے اندر چائنہ نمک موجود ہے جس کی شناخت اس کی مخصوص خوشبو اور ذائقے سے ہوئی جبکہ کچھ بیگوں میں اصل سٹرک ایسڈ بھی موجود تھا۔موقع پر موجود نگران نے گڈز ڈیکلریشن نمبر GWRI-HC-1444-10-11-2025 پیش کیا جس میں پوری کھیپ کو ایران سے درآمد شدہ سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران 25 کلو والے 800 بیگ چائنہ نمک اور 100 بیگ اصل سٹرک ایسڈ برآمد ہوئے اور گڈز ڈیکلریشن غلط ثابت ہوا۔ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ سامان گودام منتقل کرکے اس کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں اور کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سٹرک ایسڈ
پڑھیں:
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 5 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشن کے دوران پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران تین کارروائیوں میں 3ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کروڑ 13لاکھ روپے سے زائد مالیت کی249.31کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 29 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی میں مسافر کے سامان میں موجود جوتوں سے 8.5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ اُدھر شاکس ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیس کارروائی میں 11پولی تھین بیگوں میں چھپائی گئی 211.812 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق تمام کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔