چائنا میڈیا گروپ کا “سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ کا “سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)
اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون ٹو میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب، سائنسی سرگرمیوں اور ملی نغموں نے سب کے دل جیت لیے
چائنا میڈیا گروپ کے معروف تعلیمی پروگرام “سائنس آن ویلز” کے تحت، کاروان وین نے اسلام آباد کے پارک سکول کا دورہ کیا، جہاں گزشتہ 42 برس سے ماسٹر محمد ایوب غیر رسمی تعلیم کے ذریعے اُن بچوں کو زیورِ علم سے آراستہ کر رہے ہیں جو معاشرتی ناہمواریوں اور مالی مشکلات کے باعث باقاعدہ سکول کی سہولت سے محروم ہیں۔ یہ وہ بچے ہیں جو اسلام آباد کے مختلف پارکوں اور گزرگاہوں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں، اور علم کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ماسٹر ایوب کی انتھک محنت اور خدمات نے ان بچوں کے لیے امید اور روشن مستقبل کے دروازے کھولے ہیں۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے چائنا میڈیا گروپ اور اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون ٹو نے پارک سکول کے بچوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں میزبان سکول کے طلبہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔ دونوں سکولوں کے بچوں نے کاروان وین میں سائنسی مواد، جدید علوم پر مبنی ویڈیوز اور معلوماتی سرگرمیوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا، جہاں ہر چہرے پر مسکراہٹ اور تجسس کی جھلک دیکھی گئی۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی سینیٹر فرح انجم بٹ تھیں، جو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ انہوں نے ماسٹر ایوب کی چار دہائیوں پر محیط بے لوث خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور کہا کہ ان جیسی شخصیات معاشرتی فلاح کا حقیقی نمونہ ہیں۔ انہوں نے “سائنس آن ویلز” جیسے پروگراموں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پروگرام بچوں میں سائنسی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ماسٹر محمد ایوب نے نادار اور مستحق بچوں کی تعلیمی ضروریات اور مسائل پر روشنی ڈالی اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “سائنس آن ویلز” کو پاک۔چین دوستی کا ایک روشن اور قابلِ فخر مظہر قرار دیا، اور کہا کہ جدید تعلیم ہی بچوں کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ۔
معروف سکالر اور راول فاؤنڈیشن کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر محمد شکیل احمد نے بچوں کے سامنے سائنسی تجربات پیش کیے، انہیں بنیادی سائنسی تصورات سے روشناس کرایا اور ان کی جستجو و تجسس کو مثبت سمت دی۔بچوں نے نہ صرف ہر تجربے میں دلچسپی سے حصہ لیا بلکہ سوالات بھی پوچھے، جو اُن کے بڑھتے ہوئے سائنسی شوق کا واضح ثبوت ہے۔
اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون ٹو کی پرنسپل محترمہ رابعہ قیوم نے بچوں کو نامساعد حالات کے باوجود تعلیم کا سفر جاری رکھنے کی تلقین کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ایسے پروگرام بچوں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
علمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے بھی گائے، دوڑ کے مقابلے کیے اور مختلف مثبت سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا، جس نے تقریب میں خوشی اور رنگ بھر دیے۔
بچوں کی مسکراہٹیں، اُن کا اعتماد اور سائنسی علوم میں دلچسپی نے اس بات کو ثابت کیا کہ “سائنس آن ویلز” نہ صرف ایک تعلیمی پروگرام ہے بلکہ یہ بچوں کے ذہنوں میں نئے خواب جگانے کی ایک روشن شمع بھی ہے۔
چائنا میڈیا گروپ کے اس منفرد اقدام نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ علم، دوستی اور تعاون ہی وہ پل ہیں جو معاشرے کے کمزور طبقات کو مضبوط مستقبل کی جانب لے جا سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو اپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم پر شدید ردعمل، غیر آئینی قرار اور یوم سیاہ منانے کا اعلان وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان چیف جسٹس امین الدین کا پہلا بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ سائنس آن ویلز پارک سکول سکول کے بچوں کے
پڑھیں:
سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔
اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔
قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔