2025-10-10@13:03:13 GMT
تلاش کی گنتی: 455

«سکول کے»:

    لاہور کے تمام تعلیمی اداروں میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نے لاہور کے تمام تعلیمی اداروں میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے بیان میں سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے چھٹی دی گئی ہے۔ چھٹی سے متعلق طلبا کے والدین کو آگاہ کیا جارہا ہے۔
     راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کا خدشہ ہے، لہٰذا طلبا، اساتذہ اور والدین کی سلامتی کے پیش نظر تدریسی سرگرمیاں آج معطل رہیں گی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب بیشتر اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ اچانک فیصلے نے والدین اور طلبا کو مشکل میں ڈال دیا، خاص طور پر وہ بچے جو اسکول پہنچ چکے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا واضح فیصلہ،غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دنیا بھر سے بہترین ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز کیلئے...
    پاکستان میں لاکھوں بچے آج بھی تعلیم کے حق سے محروم ہیں، سرکاری اور بین الاقوامی اداروں کے مطابق ملک بھر میں قریباً 2 کروڑ 30 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ یہ تعداد نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ شمار کی جاتی ہے۔ ان میں ایک بڑی تعداد لڑکیوں کی ہے، جو سماجی رکاوٹوں، غربت، رسومات اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث تعلیم حاصل نہیں کر پاتیں۔ ایسے حالات میں ایک نام جو بار بار سامنے آتا ہے وہ ملالہ یوسف زئی کا ہے۔ سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کی۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں 90 فیصد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-08-9 کراچی (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، فیز تھری میں مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت محکمہ توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) 2008 میں قائم کی گئی تھی، تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ سے 3000 مقامی افراد کو روزگار ملا ہے اور ماحول کی بہتری کے لیے 375000 درخت لگائے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ائیرپورٹ پر واقع اسکول میں 12 سالہ طالبہ سے مبینہ طور پر ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعہ دو روز قبل پیش آیا جس کے بعد شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طالبہ سے ہراسانی میں اسکول کا کینٹین ملازم ملوث ہے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے، تاہم پولیس نے اس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ایس ایس پی ملیر عبد الخالق کے مطابق اسکول انتظامیہ نے واقعے کی کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی، جب کہ انہیں اس افسوسناک واقعے کا علم گزشتہ روز ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگورجہ (نمائندہ جسارت)گورنمنٹ پرائمری اسکول سائیں داد سولنگی سے اساتذہ کے تبادلے کے خلاف والدین، طلبہ اور طالبات نے اسکول کے سامنے سیٹھارجہ بالا لنک روڈ پر ہاتھوں میں پلے کارڈ، کتابیں اور قلم اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت الھودایو سولنگی، نیاز راجپر، ماچھی خان، ثابت علی، کرم حسین، قبول محمد، احد سولنگی، نعیم احمد، قدم علی اور دیگر کر رہے تھے۔موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ای او سوبھو دیرو نے بغیر کسی جواز کے گورنمنٹ پرائمری اسکول سائیں داد سولنگی سے اساتذہ کا تبادلہ کر کے اسکول کی تعلیم تباہ کرنے کی سازش کی ہے۔ اس عمل سے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات میں خوف و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)تالابند ی کے بعد اسکول کھول گئے اور اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق طویل تالابندی کے بعد اسکول ایک بار کھول گئے ہیں بچوں اور والدین دونوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبا، اساتذہ اور مقامی معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول کے طلبا فرمان لاکھومزمل حسین زین العابدین میمن ریحان علی لغاری اور عقیل احمد نے اپنے تاثرات بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاضی احمد( نمائندہ جسارت)اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر دنیابھرکی طرح قاضی احمد میں بھی محنتی اور فرض شناس اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے گرلزھائی اسکول قاضی احمد کے خوبصورت آذیٹوریل ھال میں شاندار ایوارڈز تقریب تعلقہ ایجوکیشن آفیسرممتاز سیال کی زیرقیادت منعقد کی گئی تقریب مییں ڈی اوسیکینڈری حمیراں میرٹالپرڈی اوپرائمری نوشہرو فیروز مسعود سہتو میڈم شہنازلاکھوامبرجوکھیو سمیت تحصیل کی میل وفیمیل ٹیچرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تحصیل قاضی احمد کے 150کیقریب میل وفیمیل اساتذہ کو تعارفی ایوارڈ دیئے گئے اس سے قبل آئے ھوئے مہمانوں کو سندھی لونگی واجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔ نمائندہ جسارت سیف اللہ
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 اکتوبر 2025ء) کولمبیا کے لیے اقوام متحدہ کے نئے خصوصی نمائندہ میروسلاو جینکا نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے ملک میں نو سالہ امن عمل میں تعاون کے لیے ادارے کے مضبوط عزم کی توثیق کی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے تصدیقی مشن کے ساتھ مسلسل تعاون پر کولمبیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اب تک ہونے والی پیش رفت میں کونسل کے اہم کردار کو واضح کیا۔ Tweet URL تجربہ کار سفارت کار اور مذاکرات کار جینکا رواں ماہ کے آخر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا ہے کہ حتمی امن معاہدے پر جامع طور سے عملدرآمد ملک میں پائیدار امن کو مضبوط...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے تعلیمی ادارے میں بچے پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔26 ستمبر کو پیش آئے واقعہ کی سی سی ٹی وی وڈیو میں خاتون ٹیچر کو بچے پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔واقعہ کا مقدمہ 2 اکتوبر کو سندھ ایمپاورمنٹ آف پرسن ود ڈس ایبلیٹی کی مدعیت میں درج کرایا گیا۔ادارے نے ٹیچر کو برطرف کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والی خاتون کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    تصویر بشکریہ رپورٹر کراچی کے ضلع ساؤتھ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کو روکنے کے لیے اسپیشل فورس بنا دی گئی۔تفصیلات مطابق تعلیمی اداروں خصوصاً اسکولز کے طلباء کو منشیات کی فروخت اور سپلائی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک علیحدہ اسپیشل فورس بنائی گئی ہے۔ اس فورس کا نام کیمپس سیکیورٹی اینڈ سبسٹینس ابیوز واچ (campus security and substance abuse watch  C2SAW) رکھا گیا ہے جس میں ابتدا میں خواتین سمیت 50 پولیس اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ زون سید اسد رضا نے بتایا کہ یہ فورس تعلیمی اداروں کے باہر تعینات رہے گی اور وہاں طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے عناصر پر نظر رکھے گی۔انہوں نے بتایا کہ فورس تعلیمی اداروں...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دینا میرا کام ہے، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے عوام کے دوست نہیں۔ تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار سکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں، سب کو پتہ ہے...
    گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، کولمبیا نے اسرائیل کے خلاف بڑا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے عملے میں شامل دو کولمبیائی خواتین کی گرفتاری کے بعد ملک میں موجود تمام اسرائیلی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ اناطولیہ ایجنسی کے مطابق، فلوٹیلا میں شامل مانویلا بیڈویا اور لونا بریتو کو اسرائیلی افواج نے اس وقت گرفتار کیا جب قافلہ غزہ کے قریب ایک خطرناک سمندری زون میں داخل ہوا، جو ساحل سے تقریباً 150 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھا۔ صدر پیٹرو نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا...
    ہالی ووڈ کے مشہور جوڑے نکول کڈمین اور کیتھ اربن کے درمیان تقریباً بیس سال پر محیط شادی کے بعد علیحدگی کی خبروں نے فنی حلقوں کو گہرا دھچکا پہنچایا ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور گریمی ایوارڈ یافتہ کنٹری گلوکار کی یہ شادی 2006 میں شروع ہوئی تھی جو اب اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ جوڑا کئی ماہ سے علیحدہ رہ رہا تھا، جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نکول کڈمین اس علیحدگی کے خواہش مند نہیں تھیں۔ دونوں کے درمیان دو دہائیوں پر محیط رشتے میں خوشیوں اور مشکلات کے کئی لمحات شامل تھے، جو اب اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی شادی کے ابتدائی دور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد اپنی پہلی جنگی رائفل مقامی طور پر تیار کر لی ہے۔حکام کے مطابق یہ جدید ہتھیار سرکاری اسلحہ ساز ادارے انڈومِل (Indumil) نے بنایا ہے اور اسے اسرائیلی ساختہ گلیل رائفل کے مقابلے میں ہلکا اور سستا قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی تیاری کا مقصد بیرونی انحصار کم کرنا اور ملکی دفاعی صنعت کو مضبوط بنانا ہے۔انڈومِل کے مینیجر نے بتایا کہ منصوبہ کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں چار لاکھ سے زائد ہلکی اور کم قیمت رائفلیں تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ آہستہ آہستہ موجودہ ہتھیار تبدیل کیے جا سکیں۔ یہ اقدام اس وقت ہوا جب کولمبیا نے 2024 میں غزہ میں جاری...
    اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعدکولمبیا نے اپنی پہلی رائفل بنالی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد کولمبیا نے اپنی پہلی جنگی رائفل تیار کرلی۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کولمبین حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کی پہلی رائفل تیار کی ہے جو مکمل مقامی طور پر بنائی گئی ہے۔کولمبین حکام نے بتایا کہ یہ رائفل سرکاری ہتھیاروں کے مینوفیکچرر ادارے انڈومل (Indumil) نےتیار کی ہے اور یہ رائفل اسرائیلی ساختہ رائفل گلیل (Galil) کے مقابلے سستی اور وزن میں بھی ہلکی ہے۔انڈومل کے مینیجر نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ اس کا مقصد 5 سالوں میں 4 لاکھ ہلکی اور سستی رائفلیں تیار کرنا اور آہستہ آہستہ...
    ڈی پی او محمد راشد ہدایت شہید کانسٹیبل اسد جمیل کے اہلِ خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے خود ان کے گھر پہنچے اور شہید کی ننھی بیٹی مریم اسد کو اسکول چھوڑنے کے لیے ساتھ لے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مریم اسد کا یہ اسکول میں پہلا دن تھا، جس پر ڈی پی او نے اسے مکمل پروٹوکول کے ساتھ اسکول پہنچایا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے جذباتی انداز میں کہا، شہید کی بیٹی، ہماری اپنی بیٹی ہے۔ ان کا یہ اقدام نہ صرف اہل خانہ سے یکجہتی کا مظہر تھا بلکہ یہ پیغام بھی کہ شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔   Post Views: 1
    اسلام آباد: پرائیویٹ اسکولوں میں مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے قانون پر عمل کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ طلب کرلی۔ 10 فی صد حق دار بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم کے قانون پر عمل درآمد  سے متعلق کیس کی سماعت  اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں  پرائیویٹ اسکولز نے کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم دی ؟ اس حوالے سے عدالت نے رپورٹ طلب کر لی ۔ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر ایک صفحے کا حکم نامہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کی ریگولیٹری باڈی پیرا رپورٹ جمع کرائے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ میں بتایا جائے کہ کتنے حقدار بچوں...
    برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اپریل 2026 سے مزید 2,000 اسکولز کو مفت ناشتہ کلبز (Free Breakfast Clubs) کے منصوبے میں شامل کیا جائے گا، جس سے ہزاروں خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس اقدام سے پورے ملک میں خاندانوں کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی، صبح کے مصروف اوقات میں والدین کا وقت بچے گا اور تقریباً 450 پاؤنڈ کی بچت بھی ممکن ہوگی۔ یہ حکومت کے انتخابی منشور کے اس وعدے کی تکمیل ہے جس کے تحت ریاستی پرائمری اسکولز میں تمام طلبہ کے لیے مفت ناشتہ کلبز فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں مزید پانچ لاکھ بچے صحت مند ناشتہ حاصل کرسکیں گے جب کہ والدین کو بچوں کی دیکھ...
    نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور انسانیت کے لیے ہتھیار اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عالمی فورس تشکیل دی جائے، جو امریکی فوج سے بھی بڑی ہو۔ نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے...
    نیو یارک: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عالمی فورس تشکیل دی جائے جو امریکی فوج سے بھی بڑی ہو۔ نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور انسانیت کے لیے ہتھیار اٹھائیں۔ امریکا نے کولمبیا کے صدر کے خطاب کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ تاہم وطن واپسی پر صدر پیٹرو نے کہا کہ وہ دنیا کے ایک آزاد شہری ہیں، صرف کولمبیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250928-2-22 جسارت نیوز
    فلسطینیوں کے حق میں خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکا نے نیویارک کی سڑکوں پر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے میں شرکت پر کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کا ویزا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کولمبیا کے صدر نے احتجاج میں امریکی فوجیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کو نہ مانیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی آفیشل پوسٹ میں کہا کہ گستاوو پیٹرو کے غیر ذمہ دار اور اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے ویزا منسوخ کیا جا رہا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر فلسطین نواز مظاہرین سے خطاب کرتے...
    کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو کا امریکی ویزا اس وقت منسوخ کر دیا گیا جب انہوں نے نیویارک میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی اور امریکی فوجیوں کو ان کے احکامات ماننے سے روکنے کی اپیل کی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ صدر پیٹرو کا ویزا ان کی ’’بے احتیاط اور اشتعال انگیز‘‘ گفتگو کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب صدر پیٹرو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیویارک میں موجود تھے۔ انہوں نے یو این ہیڈکوارٹر کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہیڈ کواٹرز کے باہر فلسطین کے حق مظاہرے میں شرکت کر کے اشتعال انگیزی کی، ان کا ویزا منسوخ کریں گے۔(جاری ہے) غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ حکام نے کہا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر فلسطین کے حق مظاہرے میں شرکت کرکے کولمبین صدر گسٹاو پیٹرو نے لاپروائی کا ثبوت دیا ہے۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ کولمبین صدر نے امریکی فوجیوں کو اکساتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ سرکاری احکامات کی نافرمانی کریں اور اس لاپروائی اوراشتعال انگیزی پر ہم ان کا...
     امریکا نے نیویارک کی سڑکوں پر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے میں شرکت پر کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کا ویزا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کولمبیا کے صدر نے احتجاج میں امریکی فوجیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کو نہ مانیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں کہا کہ پیٹرو کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار پیٹرو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر فلسطین نواز مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں ایک اسکول کی پارکنگ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد 16 اور 17 سال کی عمر کے 2نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ شمالی سیارا ریاست کے قصبے سوبرال میں پیش آیا۔ “مشتبہ افراد نے اسکول کی پارکنگ میں موجود لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد چند حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے گئے ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ دوسری جانب وزیر تعلیم کیمیلو سانتانا نے کہا کہ یہ وقت اسکولوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کا ہے۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
      پیرس کی اپیل کورٹ نے سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ پیرس سے خبر ایجنسی کے مطابق نکولس سرکوزی پر مجرمانہ سازش کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ عدالت نے نکولس سرکوزی کوحراست میں لینے کا حکم دیا، وہ کرپشن کے مختلف الزامات پر گھر پر نظربند تھے، گزشتہ سال سرکوزی پر 2012 کی انتخابی مہم میں غیر قانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق پیرس کی اپیل کورٹ نے نکولس سرکوزی کی اپیل مسترد کر کے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے کہا کہ سرکوزی نے 2007 کے صدارتی انتخابات کیلئے لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی سے لاکھوں...
    انڈونیشیا کے صوبہ ویسٹ جاوا میں رواں ہفتے اسکول لنچ کھانے کے بعد ایک ہزار سے زائد بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں جس کی تصدیق حکام نے جمعرات کو کی ہے۔ صوبہ ویسٹ جاوا کے گورنر دیدی مولیادی نے برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا ہے کہ فوڈ پوائزننگ کے یہ واقعات ویسٹ جاوا کے چار مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ غیر سرکاری تنظیموں نے صحت سے متعلق بڑھتے خدشات کے باعث اس پروگرام کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ تازہ کیسز اُس وقت سامنے آئے ہیں جب گزشتہ ہفتے ویسٹ جاوا اور سنٹرل سولاویسی صوبوں میں 800 طلباء اسکول لنچز کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے تھے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز سیف اللہ
    بیجنگ: چین نے سمندری طوفان "ریگاسا" کے خدشے کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکولوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان کروڑوں افراد کو متاثر کر سکتا ہے، جب کہ صنعتی مرکز شینزین میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں، بارش، بلند لہروں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر صرف ریسکیو عملہ اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد ہی باہر نکلیں۔ باقی شہری گھروں تک محدود رہیں۔ گوانگ ڈونگ صوبے کے متاثرہ شہروں میں چاؤژو، ژوہائی، ڈونگ گوان اور فوشان بھی شامل ہیں۔ فوشان کے ایمرجنسی ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ شدید...
    میکسیکو میں گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے کولمبیا کے دو موسیقاروں کی لاشیں مل گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے کولمبیا کے صدر نے میکسیکو کے ہم منصب سے دونوں فنکاروں کی تلاش میں مدد کی درخواست کی تھی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ بیرن سانچیز اور 35 سالہ جارج ہیریرا کی موت یا قتل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دونوں افراد کو آخری مرتبہ میکسیکو کے علاقے پولانکو میں دیکھا گیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی وزارت خارجہ نے کولمبیا کے حکام کو یقین دلایا ہے کہ دونوں افراد کی موت کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ Post Views: 1
     وسیم احمد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر کے 391 اسکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور کے کریسنٹ ماڈل ہائیر اسکول میں اس پروگرام کا افتتاح کیا,افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور اسکول ٹیموں کو پی سی بی کٹ بیگز بھی دیے گئے,کریسنٹ ماڈل سکول اور کریسنٹ گرائمرسکول کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا،اس پروگرام میں 175 سرکاری اور 218 نجی اسکولز شامل ہیں۔ ایشیا کپ : اگر مگر کے کھیل سے بچنے کیلئے پاکستان ٹیم کو آج سری لنکا سے جیتنا ہوگا محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا...
    نوشہرو فیروز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا ہے کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہا ﺅبڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہو گیا فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہاﺅ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں نچلے درجے کے سیلاب ہیں، گڈو بیراج پر بہا ﺅ2 لاکھ 68 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کا بہا ﺅ3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی.(جاری ہے) دریائے سندھ میں نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا ریلا گزرا جس کے باعث کنڈیارو کے قریب سیلابی پانی بکھری شہر میں داخل ہوگیا سیلابی ریلے کے نتیجے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار گورنمنٹ ہائی اسکول سعید پورمیں پروفیسر غلا شبیر میمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں گورنمنٹ پاکستان کالج سعید پور ، ڈگری کالج سعید پور ، اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سعید پور کے پرنسپل نور احمد کھٹی کے علاوہ اساتذہ کرام اور معززین نے شرکت کی.تفصیلات کے مطابق. پاکستان ڈگری کالج سعید پور میں مسلسل 15 سالوں تک خدمات انجام دینے والے پروفیسر غلام شبیر میمن کے اعزاز میں شاگردوں کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سعید پور میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سعید پور کالج کے اساتذہ کرام کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سعید پور کے پرنسپل نوراحمد کھٹی ہائی اسکول...
    —جنگ فوٹو کراچی میں جینریشنز اسکول ساؤتھ کیمپس کے زیرِ اہتمام کل کراچی انگریزی اور اردو زبانوں میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہر بھر کے 20 اسکولوں نے حصہ لیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعید خان تھے، جنہوں نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مستقبل پر پورا بھروسہ ہے، انگریزی مقابلے میں پہلی پوزیشن ماما پارسی گرلز سکینڈری اسکول نے حاصل کی، بی وی ایس پارسی اسکول نے دوسری اور تیسری پوزیشن بینک عسکری اسکول نے حاصل کی۔اردو تقریری مقابلے میں بی وی ایس پارسی اسکول نے پہلی، بیکن عسکری اسکول نے دوسری اور...
    بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بار بار اپنی والدہ کے گھر جانے کی وجہ سامنے آگئی۔  گزشتہ برس ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی سے متعلق افواہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری اور مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا تاہم یہ افواہیں وقت کیساتھ دم توڑ گئیں۔ لیکن حالیہ انکشافات سے واضح ہوا ہے کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔  ایک حالیہ انٹرویو میں ایشوریا کی والدہ ورِندا رائے کے پڑوسی معروف ایڈورٹائزنگ فلم میکر پرہلاد کاکڑ نے انکشاف کیا ہے کہ ایشوریا کا اپنی والدہ کے گھر بار بار آنے کا ان کی ازدواجی زندگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ورندا رائے کے پڑوسی نے بتایا کہ ایشوریا محض اپنی والدہ کی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کو اس وقت زبردست شرمندگی اٹھانی پڑی جب ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر رانچی میں ایک اسکول کے دورے کے دوران ایک بچے نے ان سے سوال کیا کہ آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ نے پاکستان پر حملہ کرکے دہشت گردی کے کیمپوں کو تباہ کیا لیکن اس تباہی کی تصاویر کیوں نہیں جاری کی گئیں۔ Post Views: 2
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں تمام اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور کے 6سرکاری سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 60کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔(جاری ہے) حکام کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گھوڑے شاہ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز سکول ماڈل ٹائون، گورنمنٹ پائلٹ بوائز سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ کنیئرڈ سکول ایمپریس روڈ، گورنمنٹ شمیم اسلام گرلز سکول بستی سیدن شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ہر سکول کے لیے 10،10کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو سکول مینجمنٹ کونسل کے تعاون سے استعمال کیا جائے گا۔ سکول آف ایمی نینس کے تحت ان...
    ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن پہلے شیئر کی گئی، اپنی زندگی کی اس آخری ویڈیو میں عمر کو اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ سکول یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی جس میں دونوں بھائیوں کو سکول سے چھٹی کے بعد اپنے کزن کے ساتھ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شاہ نے اپنے چاچو سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تارا محمود نے اپنے والد کے سیاسی پس منظر کو چھپائے رکھنے کی وجہ پر سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے ساتھی فنکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی۔ دورانِ انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ میرے قریبی دوست احباب یہ جانتے تھے کہ میں شفقت محمود کی بیٹی ہوں اور ان کا سیاسی پس منظر کیا ہے لیکن کراچی میں یا انڈسٹری میں کسی نہیں ان کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں نے شوبز میں کام شروع کیا تو مجھے کراچی آنا پڑا، اس...
    وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے شہر بھر میں اوورلوڈنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس ضمن میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر یعنی سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسکول وینز اور رکشوں میں بچوں کی مقررہ تعداد سے زائد سواریاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک لانچ کر دیا سی ٹی او لاہور نے کہا کہ معصوم بچوں کی زندگیاں اوورلوڈنگ کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ A strict...
    بھارتی ریاست راجستھان میں 37 سالہ خاتون کی فیس بک پر دوستی اور پھر محبت کا انجام نہایت افسوسناک ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کے لیے اس کے گھر پہنچ گئی تھی لیکن پھر ان کی لاش ہی ملی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ مکیش کماری جھنجھنو کی رہائشی تھیں اور وہ تقریباً دس سال قبل اپنے شوہر سے طلاق لے چکی تھیں۔ خاتون کی گزشتہ برس اکتوبر میں فیس بک پر دوستی باڑمیر کے اسکول ٹیچر مانارام سے ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔ پولیس کے بقول مکیش کماری اکثر اسکول ٹیچر سے ملنے باڑمیر آتی تھیں اور شادی پر اصرار کرتی تھیں۔ اسکول ٹیچر مانارام بھی شادی شدہ تھا اور طلاق کے مقدمے میں الجھا ہوا تھا، اسی وجہ سے مکیش کماری کے ساتھ اکثر...
    میانمار کی ریاست راکھین میں فوجی جنتا کے فضائی حملے میں کم از کم 19 طلبہ جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کیوکتاؤ ٹاؤن شپ کے گاؤں تھیئت تھپین میں 2 نجی اسکولوں پر کیا گیا۔ UNICEF demands end to violence against children after junta airstrike kills 19 students at boarding school in Kyauktaw Township, Rakhine State. #WhatsHappeningInMyanmar pic.twitter.com/W4CKUtIQAb — The Irrawaddy (Eng) (@IrrawaddyNews) September 13, 2025 قومی اقلیتی عسکری گروپ ارا کان آرمی (AA) نے اپنے بیان میں کہا کہ جاں بحق ہونے والے طلبہ کی عمریں 15 سے 21 سال کے درمیان تھیں۔  گروپ نے جنتا کو اس سانحے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)روٹس اسکول سسٹم نے اسکول کی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک جامع منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت تربیتی کیمپس اور بڑے ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد طلبہ و طالبات کو کھیلوں میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا اور کرکٹ کے میدان میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ ہیڈ کوچ روٹس اسکول سسٹم ظہور بھٹی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ادارہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام کلاسز کے بچوں اور بچیوں کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں جن میں کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا اب تربیتی کیمپس...
    پاکستان کے مشہور ترین ننھے یوٹیوبرز محمد شیراز اور مسکان نے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مثبت مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گاؤں کے پرانے، خستہ حال اسکول کو جدید تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دیا ہے۔ شیراز کے والد نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو کے ذریعے اسکول کی خراب حالت دکھائی تھی، جہاں بچے کھلے آسمان تلے بغیر میز اور کرسی کے سیڑھیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے۔ اسکول کے ان طالب علموں کے پاس نہ مناسب لباس تھا، نہ جوتے، اور نہ ہی بنیادی سہولیات دستیاب تھیں اور یہ بچے موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہوئے تعلیم کیلئے کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور تھے۔ تاہم اب شیرازی...
    گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر ولاگرمحمد شیراز نے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ایک نیک مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گاؤں کے ایک خستہ حال اسکول کو جدید تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دیا۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں شیراز نے اسکول کی پرانی اور نئی حالت دکھاتے ہوئے بتایا کہ یہ سب کچھ یوٹیوب سے ہونے والی آمدنی سے ممکن ہوا۔ نئے اسکول میں بہتر کلاس رومز، کھیل کا میدان اور بچوں کے لیے جھولے بھی موجود ہیں۔ شیراز نے لکھا’’لوگ پوچھتے ہیں سوشل میڈیا سے کیا ملا؟ تو میرا جواب ہے — ہم نے اسکول کی شکل بدل دی۔‘‘ انہوں نے دوسروں کو بھی مشورہ دیا کہ سچے دل سے...
    کولمبو/نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ممکنہ طور پر 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ آئی سی سی نے ابتدائی طور پر شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے اور شریک ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔ سری لنکا اس سے قبل 2012 میں جبکہ بھارت 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکے ہیں۔ اس بار میگا ایونٹ دونوں ملکوں میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مقابلے بھارت کے پانچ شہروں اور سری لنکا کے دو شہروں میں ہوں گے۔ فائنل احمدآباد میں کھیلا جائے گا، تاہم اگر پاکستان فائنل تک پہنچا تو فیصلہ کن میچ کولمبو منتقل کر دیا جائے گا۔...
    ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے زیر انتظام قائم اسکولوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ اسکول افغان شہریوں نے قائم کیے ہیں جہاں اساتذہ اور طلبا بھی افغان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کم کیوں؟ شرکا نے بتایا کہ ان اسکولوں کی اکثریت ہزارہ ٹاؤن، پشتون آباد، علمدار روڈ، کرانی اور قمبرانی کے علاقوں میں واقع ہے۔ متعلقہ افسران نے ان اداروں کا معائنہ...
    پشاور : خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارکردگی کے بعد صوبے بھر کے 15 پرنسپل معطل کر دیے۔ 4 ستمبر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے پرنسپلز میں اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوریوالہ اور ہری پور-2 کے اسکولوں کے پرنسپل شامل ہیں ، اسی طرح ہٹڑ، کرک، کوہاٹ-1 اور کوہاٹ-2 کے اسکولوں کے پرنسپل بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔ پشاور-2، مردان، شہباز عظمت خیل، صوابی اور سوات کے اسکولوں کے پرنسپلز بھی معطل کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ تخت بھائی کے ایک ادارے اور ایک ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اسکولوں کے نائب پرنسپل مزید...
    سیلاب کی وجہ سے سیالکوٹ میں 80 سرکاری اسکولوں کو 10 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا  ۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے اسکولز متاثرہوئے ہیں کچھ میں پانی کھڑا ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلہ کی روشنی میں ضلع کے 80 سرکاری اسکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ تحصیل سیالکوٹ کے متعدد اسکولز 8 تا 10 ستمبر بند رہیں گے، تحصیل ڈسکہ ، پسرور اور سمبڑیال کے کئی اسکولز میں بھی تدریسی عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے اسکولز کے احاطے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، بچوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ Post Views:...
    سیالکوٹ کے 80سرکاری سکولز 10ستمبر تک بند رکھنے اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ ضلع کے 80 سرکاری سکولز بدستور 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔ شہرِ اقبال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صبا اصغر علی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے سکولز متاثرہوئے ہیں کچھ میں پانی کھڑا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلہ کی روشنی میں ضلع کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سیالکوٹ کے متعدد سکولز 8 تا 10 ستمبر بند رہیں گے، تحصیل ڈسکہ اور پسرور کے سرکاری سکولز بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں جب کہ تحصیل...
    خیبرپختونخوا کے میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارگردگی پر صوبے کے اسکولز کے 15 پرنسپلز کو معطل کردیا گیا۔ ورکرز ویلفئیر بورڈ خبیر پختونخوا نے پرنسپلز کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ورکنگ فولکس گرائمر اسکول اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوری والا، ہری پور ٹو کے پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ورکنگ فولکس گرائمر اسکول حطار، کرک، کوہاٹ ون، کوہاٹ ٹو، ورکنگ فوکس گرائمر اسکول پشاور ٹو، مردان، شہباز عزمت خیل، صوابی اور سوات کے پرنسپل بھی ناقص کارکردگی پر معطل کردیے گئے۔ اس کے علاوہ پرنسپل ورکنگ فوکس گرائمر اسکول تحت بائی، پرنسپل ورکنگ فولکس گرائمر ہائیر سیکنڈری اسکول کو بھی معطل کردیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ معطل پرنسپلز کی ذمہ...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹر بارہ ایل میں مسجد کے باہر فائرنگ سے مسجد کمیٹی کے صدر کے زخمی اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ زخمی مفیظ الرحمٰن کی مدعیت میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت پاکستان بازار تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق بیٹا اور میں مسجد کولر روم کی صفائی کے لئے گئے تو وہاں موجود محمد عالم اورمحمد نور نے کولر روم پرتالا لگادیا۔ مدعی کے مطابق میں نے کہا کولر روم تالا کھولواور چابی دو ہمیں صفائی کرنی ہے تو وہاں موجود محمد زکر اور محمد عمر گالم گلوچ کرنے لگے میں نے منع کیا تو محمد زکریا نے عمر سے کہا کہ انہیں جان سے مار...
    ایبٹ آباد میں لیڈی گارڈن کے پاس ڈمپر نے اسکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا جس کے باعث 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک بچی شامل ہے جبکہ 5 بچے شدید زخمی ہیں۔ حادثہ ایف بی آر آفس کے ساتھ لیڈی گارڈن کے سامنے پیش آیا، کنٹونمنٹ بورڈ اسکول کے بچے سڑک عبور کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بچوں کے جسد خاکی اور زخمی ہونے والے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔
    بھارتی ڈراموں "شرارت” اور "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے شادی کے 15 سال بعد شوہر سے طلاق لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی مشہور اداکارہ سمپل کول نے اپنے شوہر راہول لومبا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سمپل کول نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے لیا۔ ہم دونوں میچور انسان ہیں اور مکمل سمجھداری کے بعد علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ اداکارہ نے مزید کہا یہ رشتہ ختم ہونا اب بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے کیونکہ اتنے برسوں سے میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ انھی کے ساتھ گزارا ہے۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ سمپل کول اپنے شوہر کے...
    پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف اسکولز میں تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔ یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف اسکولز (ٹریژر آف نالج سکول سسٹم پشاو، اسلامیہ اسکول اینڈ کالج اور سرحد پبلک اسکول ) میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کئیں۔   طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور تقاریر، نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، طالبہ کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ تقریبات کا...
    فتنۃ الخوارج ؛ معصوم بچوں، شہریوں اور تعلیم و امن کے سب سے بڑے دشمن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز فتنۃ الخوارج معصوم بچوں، شہریوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور امن کے بھی سب سے بڑے دشمن ہیں۔ 30 اگست کو فتنۃ الخوارج نے لکی مروت کے گاؤں ونڈا زاہد گل پرائمری اسکول میں IED دھماکا کیا۔ فتنۃ الخوارج کی مذموم کارروائی میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ فتنۃ الخوارج کا یہ سفاکانہ حملہ تعلیم دشمنی اور عوام دشمنی کی کھلی مثال ہے۔ فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ مذہب کےخیرخواہ ہیں نہ قبائلی روایات کے محافظ۔ اسکولوں پر حملے ان کی علم دشمن سوچ کو بے نقاب...
    پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (PCTB) نے اپنی تمام درسی کتب آن لائن مفت فراہم کر دی ہیں، تاکہ صوبے بھر کے طلبہ، اساتذہ اور والدین انہیں آسانی سے استعمال کر سکیں۔ اس اقدام کے تحت پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کی اردو اور انگریزی میڈیم کی کتب اب مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ کتاب کیسے مفت ڈاؤن لوڈ کریں؟ تمام درسی کتب PCTB کے سرکاری پورٹل پر موجود ہیں۔ صارفین اپنی جماعت اور میڈیم منتخب کرکے مضامین کی کتابیں الگ الگ PDF فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر اردو، انگلش، ریاضی، جنرل سائنس، اسلامیات، سوشل اسٹڈیز، کمپیوٹر سائنس سمیت دیگر بنیادی مضامین کی کتب دستیاب ہیں۔ اضافی ذرائع PCTB پورٹل کے...
    لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں، سرکاری و نجی سکولز کھل گئے۔ تاہم لاہور اور دیگر اضلاع کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث 45 سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں چوہنگ، موہلنوال، ملتان روڈ، موڑ فرخ آباد اور ریٹیگن روڈ کے سرکاری سکول شامل ہیں۔ اسی طرح مراکہ، مانگا، شاداب کالونی، سگیاں، تارگڑھ شاہدرہ، بند روڈ اور پری محل شاہدرہ کے سکول بھی بند رہیں گے۔ مزید علاقوں میں شفیق آباد، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہ پور کانجراں، گاؤں شالا، رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ اور مانوال شامل ہیں۔ قلعہ تراڑ، مصطفیٰ آباد، ملک...
    لاہور، (نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق:گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ لاہور کے تمام اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع اور دیہات میں اسکول فی الحال بند رہیں گے۔ تمام اسکولز کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ صوبے کے کئی علاقے حالیہ بدترین سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی...
    محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز  امتحان کے خراب نتائج باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ تمام اسکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی اور  اسکولز سربراہان سے اسکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی طلب کرلیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجم ہشتم کے بورڈ امتحان...
    پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند یا کھولنے کا اختیار تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں موجود سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش یا بحالی کا فیصلہ کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں پہلے ہی تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند کیے جا چکے ہیں، جو 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ادھر لاہور ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز نے شاہدرہ، چوہنگ،...
    کولمبیا میں صدارتی امیدوار اور اپوزیشن رہنما میگوئل اُریبی پر فائرنگ کرنے والے 15 سالہ ملزم کو 7 سال کے لیے جُوینائل (نابالغوں کے اصلاحی مرکز) میں قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق کم عمر حملہ آور کو ‘خصوصی اصلاحی مرکز میں 7 سال تک آزادی سے محروم’ رکھا جائے گا۔ ملزم پر قتل کی بجائے اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے کیونکہ کولمبیا کے قانون کے تحت نابالغ ملزم کے خلاف فردِ جرم ایک بار طے ہوجانے کے بعد تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ یہ بھی پڑھیے: کولمبیا کے صدارتی امیدوار انتخابی مہم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی، حالت نازک یاد رہے کہ 39 سالہ میگوئل اُریبی کو...
    امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منی ایپلس میں ایک چرچ سے منسلک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو لرزا کر رکھ دیا۔ واقعے میں کم از کم دو کم سن بچے ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ فائرنگ کرنے والا شخص بھی پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اینونساییشن کیتھولک اسکول میں پیش آیا، جو ایک چرچ سے منسلک نجی تعلیمی ادارہ ہے۔ اسکول میں تقریباً 395 طلبہ زیر تعلیم ہیں اور تعلیمی سال کے آغاز کو صرف دو دن ہوئے تھے۔ پولیس چیف برائن او’ہارا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ اور...
    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے، جو آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔ اس اقدام کے تحت زائد عملے والے اسکولوں کے اساتذہ کو ان اداروں میں تعینات کیا جائے گا جہاں اساتذہ کی شدید کمی ہے۔ سرکاری ہدایات کے مطابق تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) اور ڈسٹرکٹ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (DAEOs) کو تفصیلی رپورٹیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: سوات مدرسے میں استاد کا بیہمانہ تشدد، طالبعلم جاں بحق، مدرسہ سِیل کر دیا گیا خاص طور پر اس پس منظر میں کہ پہلے مرحلے میں کئی اساتذہ نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے گریز کیا تھا۔ محکمے نے واضح کیا ہے کہ جو اساتذہ تبادلوں...
    امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیپولس میں ایک کیتھولک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 15 بچوں کو مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ایننسی ایشن چرچ میں پیش آیا جہاں ایک گرامر اسکول بھی قائم ہے۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ آور کو قابو کرلیا گیا ہے اور شہریوں کے لیے کسی مزید خطرے کی اطلاع نہیں ہے۔ متاثرہ بچوں کے والدین کے لیے ری یونفیکیشن زون قائم کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا: اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی گورنر منی سوٹا ٹم والز...
    گلگت: ضلع غذر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 63 اسکولوں کو 25 اگست تک بند رکھا گیا تھا، جس میں توسیع کردی گئی ہے اور امدادر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ سیلاب کی تباہی کے پیش نظر غذر میں 63 اسکولوں کو 25 اگست تک بند رکھا گیا تھا اور اب مذکورہ اسکولوں کی بندش کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذر تالی داس میں خیمہ بستی قائم ہو چکی ہے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ غذر کی جانب سے تالی داس  کے لیے 150 سے زائد  خیمے فراہم کیے جاچکے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ غذر میں تالی داس کے...
    امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں، چرچ سے منسلک ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ سے تین معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 17 دیگر زخمی ہو گئے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں محض آٹھ اور دس سال تھیں، جو اپنی نشستوں پر بیٹھے تھے جب اچانک گولیوں کی بوچھاڑ نے ان کی ہنستی کھیلتی دنیا کو خاموش کر دیا۔ پولیس چیف برائن او’ہارا نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس تین مہلک ہتھیار — ایک رائفل، ایک شاٹ گن اور ایک پستول — موجود تھے۔ انہوں نے واقعے کو ’’بچوں سے بھری عبادت گاہ پر سفاکیت اور بزدلی‘‘ قرار دیا۔ زخمیوں میں 14 بچے شامل ہیں، جن میں...
    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 34 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ 648 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ تعلیمی اداروں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح کے اسکول شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں بہہ کر 11 طالب علم جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ اسی طرح 4 اساتذہ اور 2 دیگر ملازمین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف محکمہ تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا ہے، جہاں 150 اسکول جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ بونیر میں ایک اسکول مکمل تباہ،...
    عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور کر لی ہے، جو پنجاب میں تعلیم کے فروغ اور اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستانی ٹیکس نظام کو ’بیہودہ‘ قرار دیکر اس میں اصلاحات کا مشورہ دے دیا عالمی بینک کے مطابق یہ رقم گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت فراہم کی جارہی ہے، جس سے 40 لاکھ سے زائد بچے مستفید ہوں گے، جن میں پری پرائمری اور پرائمری سطح کے طلبہ شامل ہیں۔ منصوبے کا بنیادی مقصد بچوں کی ابتدائی تعلیم تک رسائی بڑھانا، اسکول سے باہر بچوں کی دوبارہ شمولیت یقینی بنانا اور معذور بچوں...
    مری(نیوز ڈیسک) مری کے دور افتادہ علاقے میں قائم طالبات کا سرکاری اسکول برسوں سے علم کے چراغ جلاتے ہوئے معجزات دکھا رہا ہے اور ہر سال شاندار کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ٹاپ رینکڈ طلبہ پیدا کر رہا ہے۔ لیکن ان درخشاں ذہنوں کو روزانہ کی بنیاد پر مسائل کا پہاڑ عبور کرکے یہ کامیابیاں سمیٹنے کی جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ کبھی 300؍ طالبات کیلئے حد سے زیادہ طلب کا شکار ایک واش روم تک رسائی کی پریشانی، تو کبھی بنیادی ضروریات کے نہ ہونے کی مشکل تو کبھی تدریسی عملے کی کمی کے مسائل۔ علمی عظمت کے دس برس اور حکام کی بے حسی کا یہ صریح تضاد، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول علیوٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مقامی سکول کے پرنسپل سعید احمد کے بروقت فیصلے نے تقریبا 900 طلبا کی زندگیوں کو بچا لیا ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کی رپورٹ کے مطابق سوات میں مقامی سکول کے 59 سالہ سکول پرنسپل سعید نے بتایا کہ صبح 9 بجے میں نے قریبی نالے پر ایک آخری نظر ڈالی اور محسوس کیا کہ مسلسل بارش کے باعث نالے کے کناروں پانی باہر نکلنے والا ہے، اس کے بعد میں نے تقریبا 900 طلبا کو فورا سکول سے نکل جانے کا حکم دیا۔ صرف 15 منٹ کے اندر تمام بچے اور اساتذہ سکول سے نکل گئے، کچھ ہی دیر کے بعد سیلاب سکول سے ٹکرایا اور عمارت کا نصف...
    سوات ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج  نے سوات اور باجوڑ میں سیلابی صورت حال سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن کیا ، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،آئی جی ایف سی نارتھ کا ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،ہیلی کاپٹر میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سکھر میں نازیبا ویڈیوز پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔راشن اور ادویات کی فراہمی بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر کی جا رہی...
    سٹی42: سنٹرل ماڈل سکول کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 12 زائرین زخمی ہو گئے، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کنٹینر زائرین کی زد میں آ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 8 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنٹینر داتا دربار کے سالانہ عرس کے موقع پر راستہ بند کرنےکیلئے لگایا گیا تھا تاہم یہ تیز رفتاری سے گامے شاہ سے سنٹرل ماڈل سکول کی سمت بڑھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ...
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں...
    کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ نے دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ بورڈ کے مطابق رواں سال سائنس گروپ میں ایک لاکھ 73 ہزار 738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 72 ہزار 391 طلبا و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا، جبکہ ایک ہزار 347 غیر حاضر رہے۔ کراچی: انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات کے نام کل امیدواروں میں سے 27 ہزار 244 طلبہ فیل قرار پائے، کامیابی کا مجموعی تناسب 83.93 فیصد رہا۔ پوزیشن ہولڈرز میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول گلشن اقبال کی عینا فاروقی نے 94.73 فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات دہم جماعت سائنس گروپ برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال سائنس گروپ کے امتحانات میں 173738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 172391امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ1347 امیدوار غیر حاضر رہے اور 27244امیدوار فیل قرار پائے۔ اس سال سائنس گروپ میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول 13-D1گلشن اقبال کی عینا فاروقی ولد سلمان احمدفاروقی رول نمبر 441597 کے ساتھ 94.73 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن کی وانیہ نور ولد محمد اللہ رول نمبر 490623 کے ساتھ 94.09 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔  تیسری پوزیشن دو طلبہ نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) پنجاب کے سکولز کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تبدیلی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تھوڑی سی تبدیلی کی ہے، جس کے تحت نویں دسویں جماعت کے طلباء کیلئے سکولز 18 اگست سے کھل جائیں گے، اسی طرح او لیول، اے لیول اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسزکا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، تاہم پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، اس فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے...
    لوئر دیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فائرنگ کے...
    کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ مئی۔جون 2025 کے سیشن کے اے ایس اور اے لیول کے نتائج آج جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہزاروں طلبہ اپنے نتائج کے منتظر ہیں، آئی جی سی ایس ای او لیول کے نتائج اگلے ہفتے جاری ہوں گے۔ کیمبرج کے اے لیول اور او لیول کے امتحانات عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔ صرف پاکستان میں ہر سال تقریباً 10 ہزار طلبہ یہ امتحانات دیتے ہیں۔ نتائج کیسے دیکھیں؟ طلبہ اپنے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کیمبرج انٹرنیشنل کے آفیشل رزلٹ پورٹل کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں، https://myresults.cie.org.uk/cie-candidate-results/login گزشتہ ماہ، کیمبرج نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا، جب جنوبی ایشیا میں کیمبرج انٹرنیشنل اسکولز کی...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ صحت، تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کی بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں، شہر کراچی میں انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، اہل کراچی پانی، بجلی، گیس سڑکیں، ٹرانسپورٹ کی سہولیات سے محروم ہیں، اس کے باوجود یہ شہر پورے پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیم جماعت اسلامی کی اوّلین ترجیح ہے، اپنے 9 ٹاؤن کے تحت آنے والے تمام اسکولوں کو ماڈل اسکول بنائیں گے، پورے شہر میں الخدمت بنو قابل پروجیکٹ کے تحت آئی ٹی کورسز کا جال بچھا دیا ہے، ہزاروں بچے و بچیاں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے تعطیلات کے دوران اسکول کھولنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 13 نجی تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ اتھارٹی کی خفیہ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تو کئی اسکولز گرمی کی تعطیلات کے باوجود کھلے پائے گئے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اسکول پرنسپلز کو ہدایت دی گئی ہے کہ مقررہ وقت پر پیش ہو کر وضاحت دیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ نجی اور سرکاری دونوں اداروں پر یکساں لاگو ہے۔ والدین کو بھی مشورہ دیا...
    —علامتی تصویر جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے باہر بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔مقامی ڈی ایس پی کے مطابق اسکول کے باہر دیوار کے قریب بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ ڈی ایس پی نے بتایا ہے کہ اس دھماکے سے مذکورہ بالا اسکول کی چار دیواری کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
    فوٹو: اسکرین گریب  کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں سیوریج کے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز اسکول جانے والا بچہ سیوریج کے پانی میں گر گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی کی گلزار کالونی سیکٹر 8 ڈی میں گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران یکم ستمبر سے پہلے کسی بھی اسکول کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث دی جانے والی تعطیلات میں اسکول کھولنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین اور شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی اسکول قبل از وقت کھلتا ہے تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر یا فراہم کردہ ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔ شکایات درج کرانے کے لیے محکمہ تعلیم کی ہیلپ لائن 0316-0261408...
    واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دنیا کے سب سے بڑے منشیات فروشوں میں سے ایک ہونے کا الزام لگایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اس الزام کو بنیاد بناتے ہوئے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔  امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم پہلے 25 ملین ڈالر تھی جسے اب دگنا کردیا گیا۔ نکولس مادورو پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ کولمبین باغی گروپ FARC کے ساتھ مل کر امریکا میں کوکین پھیلا رہے ہیں تاکہ امریکی معاشرے کو تباہ کردیا جائے۔ امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (DEA) نے 30 ٹن...
     امریکا نے وینیزویلا کے صدرنکولس مادورو کے خلاف انعامی رقم دوگنی کرکے 50 ملین ڈالر کردی ہے، جس کا مقصد لاطینی امریکا کے مطلق العنان لیڈر پردباؤ بڑھانا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے دورسے جاری ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ انصاف نے اس انعام کی اطلاع دی ہے کہ یہ رقم اس شخص کو دی جائے گی جو نکولس مادورو کی گرفتاری یا سزا میں مددگار معلومات فراہم کرے گا۔  https://Twitter.com/AGPamBondi/status/1953583017353466306 امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے ریکارڈ شدہ بیان میں اسے ایک تاریخی انعام قرار دیتے ہوئے نکولس مادورو پر الزام عائد کیا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی دہشت گرد قرار دی گئی منشیات کے منظم گروہوں کا استعمال کرتے ہوئے منشیات اور تشدد کو امریکا میں...