data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251018-05-10

بدین(نمائندہ جسارت)بدین میں پرائمری گرلز اسکول کینٹ روڈ کے پلاٹ پر پیپلز پارٹی کی پشت پناہی سے قبضے کے الزام پر شہریوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بدین کے کینٹ روڈ صدیق کمبہار محلے میں تعلیم کے لیے مختص زمین پر قبضے کا معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ قبضہ مافیا کو پیپلز پارٹی کے بااثر رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ کی مداخلت کے باوجود انہوں نے دوبارہ غیر قانونی تعمیرات شروع کر دی ہیں۔قبضہ کرنے والوں میں بلاول عمرانی ، اکبر عمرانی ،اللہ بچائیو عمرانی ، عبدالحئی عمرانی اور ٹھیکیدار علی محمد آزاد سومرو شامل بتائے جاتے ہیں۔احتجاج کرنے والے شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 5 ستمبر 2023ء کو ضلعی انتظامیہ نے اس تعمیراتی کام کو روک دیا تھا، لیکن سیاسی دباؤ کے باعث قبضہ مافیا نے ایک بار پھر رات کی تاریکی اور دن کی روشنی میں تیزی سے تعمیرات شروع کر دی ہیں۔رہائشیوں اشفاق احمد بلیدی ، نوشاد پٹھان، سرفراز آرائیں، ذوھیب میمن، ابراہیم سومرو، بابر ابڑو، موسیٰ سموں، محمد اسحاق قاضی، ذوالفقار میمن اور دیگر شہریوں نے مشترکہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ قبضہ مافیا عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز خان نے نوٹس لے کر قبضہ ختم کرایا تھا، مگر اب پیپلز پارٹی کے مقامی نمائندوں کی آشیر باد سے ایک بار پھر اسکول کی زمین پر غیر قانونی عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی اسٹنٹ کمشنر راجش کمار ایجوکیشن آفیسر الطاف میمن اور اعلیٰ حکام سیاسی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے فوری طور پر اسکول کے پلاٹ سے قبضہ ختم کرائیں، غیر قانونی تعمیرات گرائی جائیں، اور قبضہ مافیا سمیت ان کی پشت پناہی کرنے والے سیاسی عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ایک مثال قائم ہو۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قبضہ مافیا

پڑھیں:

جیکب آباد ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے افراد دھان کی فصل کے نرخ میں کمی کیخلاف احتجاج کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • مری کے جنگلات میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد تعمیرات مسمار
  • نارتھ ناظم آباد میں خلاف ضابطہ تعمیرات،حکام خاموش
  • جیکب آباد ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے افراد دھان کی فصل کے نرخ میں کمی کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • بدین ،پرائمری گرلز اسکول کینٹ روڈ پرجہاں قبضہ مافیا قابض ہیں
  • جیکب آباد ،دھان کی فصل کے نرخ میں کمی کیخلاف ایس ٹی پی کا احتجاج
  • غیرقانونی تعمیرات ہٹادی گئیں، کراچی میں 22 ایکڑ زمین سے قبضہ ختم
  • کراچی؛ پلاٹ پر تعمیرات، ٹرانسپورٹر کو پستول کی گولی بھیج کر 10 لاکھ روپے بھتہ طلب
  • پیرو: عبوری صدر کیخلاف احتجاج‘ دارالحکومت میدان جنگ بن گیا
  • افغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار