بیوی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے مجھے تحفظ فراہم کیاجائے، ایڈووکیٹ رسول بخش
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جیکب آباد کے علاقے کوئٹہ روڈ کے رہائشی ایڈووکیٹ رسول بخش ٹالانی (ڈومکی) اور 8 سال قبل قتل ہونے والی قانون کی طالبہ صنم عمرانی کے شوہر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بیوی کے قتل کیس میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے بہنوئی میروقار عمرانی کو 13 اگست 2015 کو بلوچستان میں ان کے سوتیلے بھائیوں شفقت عمرانی اور دیگر نے جائیداد لوٹنے پر قتل کر دیا۔ جس کے بعد میری اہلیہ صنم نے اپنے بھائی وقار عمرانی کے قتل کیس کی پیروی شروع کر دی جس پر ملزمان بھائیوں نے اسے گھر میں تشدد کا نشانہ بنایا جس پر صنم نے ایس ایچ او سٹی تھانہ جیکب آباد سے رجوع کر کے اپنے بھائی شفقت عمرانی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ لیکن اسے سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ اور صنم کو رمضان کے مہینے میں روزے کی حالت میں قتل کر دیا گیا جس کی پہلی چشم دید گواہ میری بھابی نایاب عمرانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنم قتل کیس 2018 سے چل رہا ہے اور ملزم فریق کیس کو خراب کرنے کے لیے مسلسل رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مشکل تجربات نے مجھے مضبوط بنایا، مادھوری
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وُڈ کی لیجنڈری اداکارہ اور کلاسیکل ڈانسر مادھوری دکشت نے اپنے ابتدائی کیریئر کے ایک حیران کن اور مشکل تجربے کا انکشاف کیا ہے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کبھی ایسا بھی وقت تھا جب انہیں IIT ممبئی کے موڈ انڈیگو فیسٹیول میں اسٹیج پر بُو کیا گیا تھا اور تماشائیوں نے ان پر چیزیں پھینکی تھیں۔
مادھوری دکشت، جو فلم دیوداس سمیت متعدد فلموں میں روایتی رقص کے لیے مشہور ہیں، نے بتایا کہ وہ صرف تین سال کی عمر سے کتھک کی تربیت حاصل کر رہی تھیں اور متعدد اسٹیج پرفارمنس کر چکی تھیں۔
اداکارہ نے یاد کرتے ہوئے کہا:
“میں اور میری بہن نے IIT ممبئی کے موڈ انڈیگو میں پرفارم کیا۔ شو شروع ہونے کے تقریباً 15 منٹ بعد لوگ بُو کرنے لگے اور چھوٹے راکٹ اسٹیج پر پھینکنے لگے۔ میں گھبرا گئی تھی، مگر میری بہن نے کہا کہ ہمیں ڈٹے رہنا ہے اور پرفارم کرنا ہے۔ ہم نے اپنا پروگرام مکمل کیا۔”
انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ مشکل تجربات ان کی مضبوطی کا باعث بنے اور انہوں نے ناظرین کا دل جیتنے کا ہنر سیکھ لیا۔
مدھوری ڈکشٹ اس وقت اپنی آنے والی تھرلر ڈرامہ ویب سیریز مسز دیش پانڈے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو 19 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوگی۔