کراچی: کیش وین سے 20 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کراچی:
سندھ رینجرز نے پہلوان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزم نے 2021 میں اپنے چھوٹے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی آئی چند ریگر روڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔
ترجمان کے مطابق سندھ رینجرزنے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پہلوان گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، ڈکیتی اوردیگرمتعدد وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالصمد ولد جُمن شاہ کو گرفتار کراسکے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن بغیر لائسنس، چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 2021 میں اپنے چھوٹے بھائی حنیف اللہ عرف سراج خان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے جس میں تقریباً 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی گئی تھی۔
گرفتارملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ مختلف ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور کار لفٹرگروہوں کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور ان کو وارداتوں کے لیے غیرقانونی اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیش وین
پڑھیں:
کراچی میں ای چالان کے 30 روز مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان جاری
کراچی میں ای چالان کے نفاذ کو 30 دن مکمل ہو گئے ہیں، اور اس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 93 ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ 57,541 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جاری کیے گئے، جبکہ 22,227 موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر میں نصب ٹریکر کے ذریعے تیز رفتاری پر 1,188 چالان ہوئے، اور دیگر گاڑیوں کی تیز رفتاری پر 2,699 چالان کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے 1,278 اور رنگین شیشے والی گاڑیوں کے 1,178 چالان کیے گئے۔ اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 611 جبکہ رانگ وے گاڑی چلانے پر 426 چالان جاری ہوئے۔
جرمانوں کی مجموعی تفصیلات کے مطابق: سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے، ہیلمٹ نہ پہننے پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے، رنگین شیشے والی گاڑیوں پر 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان نظام کے نفاذ سے شہریوں میں قوانین کی پابندی کے حوالے سے شعور پیدا ہوا ہے اور روڈ سیفٹی بہتر ہوئی ہے۔