WE News:
2026-07-24@15:11:33 GMT

کپِل شرما شو میں جگہ کیوں نہیں ملی؟ راکھی ساونت کا اہم انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

کپِل شرما شو میں جگہ کیوں نہیں ملی؟ راکھی ساونت کا اہم انکشاف

بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے حال ہی میں کپل شرما کے شو کا حصہ نا بننے پر کھل کر بات کیی کہ وہ کبھی بھی کپل شرما کے شو کا حصہ کیوں نہیں بن سکیں۔

راکھی ساونت کے مطابق کپِل شرما انہیں اس خوف سے اپنے شو میں شامل نہیں کرتے کہ وہ انہیں اوور شائن کر دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’کپل شرما اسی کو شو میں لاتا ہے جو اس کی چمچہ گیری کرتا ہے بھائی میں تیری چمچہ گیری کر لوں گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ایلون مسک نے 5 لاکھ درہم کا لباس تحفے میں دیا’، دلچسپ دعوؤں سے بھرپور راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے کپل کو کتنی بار بولا کہ مجھے اپنے کامیڈی شو میں بلاؤ کیونکہ دنیا کہتی ہے کہ تم کامیڈی شو میں آؤ تمہاری کامیڈی اچھی ہے لیکن کپل کو مسئلہ ہوتا ہے کہ میں اس کو اوور شائن کر دوں گی، وہ کہتا ہے تمہیں شو میں لوں گا تو تم ہی دکھوگی، ہم نہیں دکھیں گے‘۔

راکھی ساونت نے دورانِ گفتگو اپنے ماضی کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ محض 10 برس کی عمر میں ایک کیٹرر کے ساتھ روزانہ کی اجرت پر کام کرتی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 1991 میں انیل امبانی اور اداکارہ ٹینا منیم کی شادی میں انہوں نے 50 روپے یومیہ پر ویٹریس کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈونلڈ ٹرمپ میرے حقیقی والد ہیں‘، راکھی ساونت کا حیران کن دعویٰ

واضح رہے کہ راکھی ساونت 2014 میں کامیڈی نائٹس وِد کپِل میں بطور مہمان شریک ہو چکی ہیں، جہاں ان کی موجودگی کو ناظرین نے خوب پسند کیا تھا۔ اس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں شو میں مستقل جگہ دی جائے۔

راکھی ساونت نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں آئٹم گرل کے طور پر آغاز کیا اور چند فلموں میں بھی اداکاری کی۔ فلموں کے علاوہ راکھی ٹیلی ویژن کی دنیا میں بے حد کامیاب رہی ہیں۔ ان کے مشہور شوز میں بگ باس 1، بگ باس 14، ناچ بلیے 3 وغیرہ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ دی گریٹ کپل شرما شو راکھی ساونت کپل شرما کپل شرما شو.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ دی گریٹ کپل شرما شو راکھی ساونت کپل شرما کپل شرما شو راکھی ساونت کپل شرما

پڑھیں:

میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف

لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسپین کے ورلڈ کپ ہیروز کو ٹماٹروں میں کیوں تولا گیا، یہ دلچسپ روایت کب سے شروع ہوئی؟
  • سیلف کیئر ڈے: خود کو وقت دینے کی عادت کیوں ضروری ہے؟ ماہرین کی مفید تجاویز
  • گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو پنجاب و سندھ خریداری کا ہدف حاصل کیوں نہ کرسکے، مزمل اسلم
  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف