نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کے تحصیل پبی کے علاقے ڈاگی جدید میں ایک افسوسناک حادثے میں گھر کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب گھر کے اندر موجود کمرے کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں گھر کے آٹھ افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد پانچ افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ اور 4 سالہ دعا شامل ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور علاقے میں مزید حفاظتی اقدامات کے لیے تحقیقات جاری ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی چھت
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔