وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب پاکستان کے لیے صرف ایک ماحولیات کا چیلنج نہیں رہی، بلکہ ’بقا کا خطرہ‘ بن چکی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان جیسے ممالک کو سادہ، تیز اور مؤثر کلائمیٹ فنانسنگ تک فوری رسائی دی جائے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے برازیل میں ہونے والے COP 30 کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، جہاں انہوں نے گرین کلائمیٹ فنڈ کے پیچیدہ اور سست طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اپنی این ڈی سیز، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان اور کلائمیٹ پراسپیرٹی پلان کے ذریعے لائحہ عمل تو طے کر لیا ہے، اب دنیا کو عملی مدد فراہم کرنا ہوگی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ “اب وقت عمل اور نتائج کا ہے، نقصان و تلافی فنڈ کو حقیقی ادائیگیوں کا آغاز کرنا چاہیے۔”
وزیر خزانہ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لیے سالانہ 2 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے، جس میں سے ایک تہائی رقم کلائمیٹ منصوبوں پر خرچ ہوگی۔ انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر عالمی اداروں کی معاونت کا بھی اعتراف کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اپنی کلائمیٹ فنانسنگ کے ذرائع کو وسعت دے رہا ہے، اور ملک کا پہلا پانڈا بانڈ رواں سال کے آخر تک جاری کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ گرین سکوک اور کاربن مارکیٹ کے منصوبوں پر بھی پیش رفت جاری ہے۔
خطاب کے اختتام پر وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی براہِ راست موسمیاتی خطرات سے جڑی ہے، اور ملک کا مستقبل اسی وقت محفوظ ہو سکتا ہے جب ہم موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل ہوں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ پاکستان انہوں نے

پڑھیں:

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف ایونٹ سے باہر، اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام

 آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرنے والے پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں باہر ہو گئے۔ قطر کے شہر دوحہ میں جاری آئی بی ایس عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں دن تمام پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام ہوا، اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے کوشاں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مائیکل سزوبرکزی سے سخت مقابلے کے بعد 3-4 فریم سے ہار گئے۔ محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں انتہائی تجربے کار کھلاڑی ایران کے عامر سرکوش کو مات دی تھی، پاکستان کے اسجد اقبال بھی کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوئے، ان کو انگلینڈ کے ہاروی چینڈلر نے1-4 فریم سے زیر کیا، اسجد اقبال نے پری کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مان کو 1-4 سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر اور شاہد اقبال پہلے ہی چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ بھارت کے معروف کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن پنگٹ ایڈوانی بھی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست سے ہمکنار ہوئے تھے۔ 

متعلقہ مضامین

  • موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بقا کا خطرہ بن چکی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
  • موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بقا کا خطرہ بن چکی ہے؛ محمد اورنگزیب
  • موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کی تکنیکی معاونت درکار ہے، وزیر خزانہ
  • پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے، مریم اورنگزیب
  • افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں انسانی مسئلہ نہیں جیسا طالبان پیش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
  • وفاقی وزیر اورنگزیب کچھی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف ایونٹ سے باہر، اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام
  • ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: اعزاز کا دفاع کرنیوالے محمد آصف ایونٹ سے باہر
  • ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: اعزاز کا دفاع کرنیوالے محمد آصف ایونٹ سے باہر